المبشرات

by Other Authors

Page 295 of 309

المبشرات — Page 295

کمیونزم کی تباہی کے متعلق پیش گوئی لوگ سمجھتے ہیں کہ کمیونزم کامیاب ہو گیا حالانکہ اس وقت کمیونزم کی کامیابی محض زار کے مظالم کی وجہ سے ہے جب پچاس ساٹھ سال کا زمانہ گذر گیا جب زار کے ظلموں کی یاد دلوں سے مٹ گئی جب اس کے نقوش دھندلے پڑ گئے اگر اس وقت بھی یہ نظام کامیاب رہا تو ہم سمجھیں گے کہ کمیونزم واقعہ میں ماں کی محبت اور باپ کے پیار اور بہن کی ہمدردی کو کچلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔لیکن دنیا یاد رکھے یہ محبتیں کبھی کچھی نہیں جاسکتیں۔ایک دن آئیگا کہ پھر یہ محبتیں اپنا رنگ لائینگی۔پھر دنیا میں ماں کو ماں ہونے کا حق دیا جائیگا اور پھر یہ گم گشتہ محبتیں واپس آئینگی لیکن اس وقت یہ حالت ہے کہ کمیونزم انسان کو انسان نہیں بلکہ ایک مشین سمجھتا ہے نہ وہ بچہ کے متعلق ماں کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے نہ وہ باپ کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے نعم وہ اور رشتہ داروں کے جذبات کی پرواہ کرتا ہے وہ انسان کو انسان نہیں بلکہ ایک مشینری کی حیثیت دے رہا ہے مگر یہ مشینری زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی وقت آئے گا کہ انسان اس مشینری کو توڑ پھوڑ کر رکھ دے گا اور اس نظام کو اپنے لئے قائم کرے گا جس میں عائلی جذبات کو اپنی پوری شان کے ساتھ بر قرار رکھا جائے گا۔اے سہی اس داشترا کی تحریک ناقل) کا زوال نہایت خطرناک ہوگا۔دوسری تحریکات میں تو یہ ہوتا ہے کہ ایک بادشاہ مرتا ہے تو اس کی جگہ دوسرا بادشاہ تخت حکومت پر بیٹھ جاتا ہے۔ایک پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو دوسری پارلیمنٹ لے اسلام کا اقتصادی نظام لیکچر فرموده ۲۶ فروری شهداء طبع اول میشه