المبشرات

by Other Authors

Page 291 of 309

المبشرات — Page 291

قیامت خیز آفات ارضی و سماوی کے متعلق پیشنگوئی " خدا تعالیٰ نے مجھے متعدد بار متحد کردیا اور کشوف کے ذریعہ ان حالات کی خبر دی ہوئی ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات سے بھی تمام باتیں ظاہر ہوتی ہیں تم اس بات کو معمولی نہ سمجھو۔بلکہ یقیناً یا د رکھو کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بارہا بتایا۔دنیا میں ایسی ایسی آفات آنے والی ہیں کہ وہ قیامت کا نمونہ ہونگی۔اور بسا اوقات اُن آفات کو دیکھ کر انسان یہ خیال کرے گا کہ اب دنیا میں شائد کوئی انسان بھی باقی نہیں رہے گا۔قادیان کی واپسی کے متعلق پیشگوئی و گو آج ہم قادیان نہیں جاسکتے۔گو آج ہم اس سے محروم کر دیئے گئے ہیں لیکن ہمارا ایمان اور یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ قادیان ہمارا ہے وہ احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا انشاء اللہ تعالیٰ حکومت خواہ بڑی ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم نہیں کر سکتا اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے : قادیان خدا نے ہمارے ساتھ مخصوص کر دیا ہے اس لئے وہ ہمیں آپ قادیان لیکر دے گا۔ہے الفضل ٦ اكتوبر ۳ ۶ مه کالم له الفضل ۲۰ دسمبر و ما کالم ۲۱ تقریر عالی سال ۲۷ دیمیر