المبشرات — Page 274
٢٩٠ اس کے تھوڑی دیر بعد گو مجھے وہ بڑا نظر تو نہیں آتی ہو اڑتی ہوئی آئی تھی اور جس کے دوسر تھے لیکن کہنے یوں محسوس کیا کہ گویا وہ بلا آپ ہی آپ سکڑنے لگ گئی اور چھوٹی ہونی شروع ہو گئی اس وقت کسی شخص نے مجھے آکر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ نے اللہ تعالی پر تو مل گیا تھا اللہ تعالی نے اس بلا کا اثر مٹ دیا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔" وقت کے لحاظ سے تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ رویا قائد اعظم کی وفات کے بعد آئی ہے کیونکہ ان کی وفات کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ساڑھے دس بجے ہوئی ہے اور میں بالعموم سوتا ہی گیارہ بجے کے بعد ہوں۔غالباً صبح کے قریب یہ رویا ہوئی ہے لیکن مجھے صبح نو بجے قائد اعظم کی وفات کا علم ہوا اس لئے یہاں تک اس رویا کا تعلق ہے یہ اس علم کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس علم سے پہلے کی ہے اس رویا میں یہ بتایا گیا تھا کہ مسلمانوں پر قریب زمانہ میں اور ایک دوسرے سے پیوستہ دو مصیبتیں آنے والی ہیں اور بظاہر یوں نظر آئیں گی کہ گویا مسلمانوں کو تباہ کر دینگی لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اور ان لوگوں کے طفیل جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کے عادی ہیں ان مصیبتوں کے بد نتائج کو مٹادے گا اور اس خطرہ عظیم سے مسلمان محفوظ ہو جائیں گے۔جب مجھے قائد اعظم کی وفات کا علم ہوا تو ئینے سمجھا کہ ایک مصیبت تو ان کی وفات ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ مصیبت مسلمانوں کے لئے در حقیقت ہے کے واقعات سے بھی زیادہ سخت ہے کیونکہ گوٹ لہو میں لاکھوں مسلمان مارا گیا لیکن اس وقت ان کے حوصلے توڑنے والی کوئی چیز نہیں تھی لیکن ایک ایسے لیڈر کا جس سے قوم کی امیدیں وابستہ ہوں ایسے وقت میں جدا ہونا جبکہ خطرات بھی بڑھ رہے ہوں اور امید کے پہلو بھی منکشف ہو رہے ہوں له الفضل الان اگست کمه