المبشرات

by Other Authors

Page 269 of 309

المبشرات — Page 269

۲۸۵ (مرتب حضور نے اس رویا کی تعبیر یہ فرمائی کہ گاندھی جی اپنے قدیم طریق کے مطابق کوئی ایسا قدم اُٹھانے والے ہونگے جو شور پیدا کرنے والا ہوگا تبھی اختر کار نمائندوں کا اجتماع دیکھا۔۔۔۔اور میرے وہاں جانے کی تعبیر بظاہر یہ معلوم ہوتی ہے کہ اُن کے اس اقدام کا اثر مسلمانوں پر بھی پڑے گا۔یا گل کا ان پر اثر ڈالنا بتاتا ہے کہ ان پر کوئی مخالف اثر ڈالے گا۔گاندھی جی کا معروف قدیم طریق“ یقیناً بہت ہی تھا جو ان کے زندگی بھر کے سیاسی اقدامات میں ہمیشہ ممتاز رنگ میں قائم رہا۔لہذا اس خواب میں یہ عظیم الشان خبر دی گئی تھی کہ دی، گاندی جی برت رکھیں گے جس پر ملک میں عام ہلچل پیدا ہو جائے گی۔(ب) مسلمانوں کے مفاد سے اس پرت کا گہرا تعلق ہوگا۔(ج) گاندھی جی برت رکھنے کے بعد ایک دیوانے کی دراز دستی کا شکار ہو جائیں گے۔چنانچہ خواب کے یہ تینوں پہلو کمال صفائی سے پورے ہوئے۔گاندھی جی نے ۱۲ جنوری شکر و کود یعنی رویا کی اشاعت سے قریبا ڈیڑھ سال بعد اپنی شام کی پرارتھنا کے بعد مہند و مسلم اتحاد کی خاطر برت رکھنے کا اعلان کیا۔۱۴ جنوری کو مغربی پنجاب کے شرنارتھیوں کے ہجوم نے کانگریسی زعماء کی میٹنگ کے بعد گاندھی جی کے خلاف زیر دست مظا ہو گیا اور گاندھی کو مرنے دو کے نعرے لگائے اور ۳۰ ر جنوری کو گوڈا نامی ایک ہندو دیوانے کے ہاتھوں وہ گولی کا نشانہ بنے اور دائمی نیند سو گئے عجیب بات یہ ہے کہ : رو اب نے گاندھی جی پر قاتلانہ حملہ کی جن لفظوں میں خبر دی وہ رویا کے بعض پہلوؤں سے لفظا لفظا ملتے ہیں۔خبر :