المبشرات — Page 229
۲۴۵ France will enjoy immediately citizenship of Great Britain every British subject will become a citizen of france۔" یعنی دونوں حکومتیں یہ اعلان کرتی ہیں کہ فرانس اور برطانیہ اب سے دو قومیں نہیں بلکہ ایک ہی قوم ” فرینکو برٹش یونین “ کے نام سے ہو گی اور یونین کا دستور دفاع - امور خارجہ مالی اور اقتصادی پالیسی کے مشترکہ وسائل و ذرائع مہیا کرے گی ہر ایک فرانسیسی شہری فورا برطانوی شہریت کا حقدار ہو جائے گا او ہر ایک برطانوی رعیت فرانس کا شہری بن جائے گا۔پھر درجون کو وزیر اعظم بر طانیہ نے دارالعوام میں کہا :- نہ ممبروں نے وہ تاریخی اعلان پڑھ لیا ہوگا جس میں بہت سے فرانسیسیوں کی نیز ہمارے دلوں کی خواہش پر ہم نے اس خواہش کا اظہارہ کیا ہے کہ فرانس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تاریک گھڑی کے وقت ایک مشترک شہریت کی یونین بنا دی جائے کہیے (لنڈن ٹائمز وارجون شد ۶ ) غرضکہ اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت جو کچھ بتایا تھا وہ لفظاً لفظ پورا ہوا۔فالحمد لله على ذالك۔اس مقام پر خدائی نشان کی عظمت کا اندازہ لگانے کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ :- ا، برطانیہ جیسی عظیم الشان حکومت کے لیئے میں کے مقبوضات اس وقت تک دنیا بھر میں پھیلے ہوئے تھے اور ہندوستان کی چالیس کروڑ آبادی اس کی حکوم تھی ایسا اعلان ایک پست ذہنیت کا آئینہ وار تھا جسکی ہرگز توقع نہ کی جاسکتی تھی۔