المبشرات

by Other Authors

Page 196 of 309

المبشرات — Page 196

ضرب لگائی ہیں بعض کیچپھاتی ہوئی ضر میں میرے جسم پر بھی لگی ہیں لیکن مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی اسی طرح لڑتے ہوئے ہم ایک مکان کے پاس پہنچے اور گھوڑوں سے اتر اس کے اندر داخل ہو گئے اس مکان کے باہر احمدی لشکر کا ایک حصہ کھڑا معلوم ہوتا ہے بینے اس مکان میں پہنچ کر ان لوگوں کو پھر سمجھانا شروع کیا اور بتایا کہ اسلام کی صحیح تعبیر وہ نہیں جو وہ کرر ہے ہیں اور یہ کہ وہ اس راہ سے دور چلے گئے ہیں جسپر مینے انہیں ڈالا تھا اور چونکہ تشریح کرنے کا اختیار اللہ تعالے نے مجھے دیا تھا ان کا رویہ نا درست ہے اور اُن کو توجہ کرنی چاہئے مگر اس تمام تقریکان پر کچھ اتر نہیں ہوا۔اور وہ اپنی ضد پر مصر رہنے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ میری بات مانتے ہیں اپنی لیڈری کو خطرہ میں پاتے ہیں اور اس لئے اپنی ضد پر پختہ ہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ اب جبکہ وہ ایک نئے طریق پر جماعت کو ڈال چکے ہیں مجھے بھی ان کی بات مان کر اُس کی تصدیق کر دینی چاہئیے جب میں سمجھا کر تھک گیا تو مینے ایک دروازہ جو صحن کی طرف کھلتا ہے اور اس بہت کے مخالف ہے جس طرف وہ لوگ بیٹھے ہیں کھولا اور اس ارادہ سے باہر نکلا کہ اب میں خود جماعت سے خطاب کروں گا جب مینے وہ دروازہ کھولا تو اپنی طرف کا دروازہ جلدی سے اُن لوگوں نے کھول دیا اور باہر کھڑی ہوئی فوج کو حکم دیا کہ مجھے قتل کر دیں جب میں دروازہ کھول کر نکلا تو سینے دیکھا کہ مکان کی گریسی اونچی ہے اور صحن تک چار پانچ سیڑھیاں اتر کر جانا پڑتا ہے اور سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی چھوٹی پردہ کی دیوار ہے جس کے ساتھ فوج قطار در قطار صحن میں کھڑی ہے اور اُن کا سینہ تک کا جسم دیوار سے باہر نظر آتا ہے اور پوری طرح مسلح ہے جس وقت میں نکلا تو اس وقت یوں معلوم ہوا کہ تین چار آدمی میرے ساتھ بھی ہیں لینے ایک سیٹرھی اُتر کر فوج کی طرف منہ کیا اس وقت دیوار کے ساتھ کی قطار نے بھی میری نظر منہ کیا اور ان جرنیلوں کے حکم کے ماتحت مجھ پر حملہ کرنا چاہا اس وقت بھنے سینہ تان دیا اور ان لوگوں سے کہا سپا ہیں تمہارا اصل کما نڈر میں ہوں زمیں خواب میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ میں دوبارہ دنیا میں آیا ہوں یہ لوگ مجھے پہچانتے نہیں اس لئے میں اپنا تعارف اُن سے کرا دوں تو وہ سمجھے جائیں کہ میں کون ہوں ) کیا تم اپنے کما نڈر پر کلک کرنے کی جرات کرو گے ؟ اس سے سپاہی کچھ گھر سے گئے اور حملہ میں متردد ہو گئے مگر دوسری میر