المبشرات

by Other Authors

Page 167 of 309

المبشرات — Page 167

141 مادیت پرست اور اس کے جو چند ایک مشن بیرون ہند میں تھے وہ بھی انتہا درجہ کی ابتدائی حالت میں تھے ایسے ناموافق بلکہ سراسر مخالف حالات میں کون کہہ سکتا تھا کہ حضر خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی قیادت میں قادیان ایسی گمنام بستی سے دین خدا کے وہ جانباز سپاہی نکلیں گے جو عیسائیت کے نظام تبلیغ واشاعت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور اس کے مناد پسپا ہونے پر بھی مجبور ہونگے اور اپنی بہیت و شکست کا اقرار کرنے پر بھی۔خدائی پیشگوئی کے اس اعلان کو دیوانوں کی بڑ قرار دے کر مسکرا دیے اور غرور کے عالم میں اپنی کوششوں کو تیز سے تیز کر دیا مگر خدائی تقدیروں کو بدلنا دنیا کی کسی بڑی سی بڑی قوت کی بساط میں نہیں چنا نچہ آج دولت و ثروت اور اقتدار کی بے پناہ قوتوں کے باوجو و آج تک کئی مقامات پر عیسائی مشن مبلغین احمدیت کے مقابلہ کی تاب نہ لا کر بند ہو چکے ہیں اور قائم شدہ مشنوں میں بھی انتشار وتشتت آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور بعض جگہ تو وہ اپنی شکست کا کھلے بندوں اقرار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔کتاب کی ضخامت کے پیش نظر سینکڑوں اقتباسات میں سے سیجی دنیا کے صرف چند تاثرات ذیل میں درج کرتا ہوں۔قارئین ان کا ایک ایک لفظ پڑھیں اور اندازہ لگائیں کہ حضرت امام جماعت احمدیہ کی چھتیس سالہ لہ ڈیا کا عملی ظہور کسی حیرت انگیز رنگ میں ہوا ہے۔ا امریکہ کا مشہور بین الاقوامی حیثیت رکھنے والا مقتدر اور با اثر رسالہ لائف راگست 200 ء کی اشاعت میں رقم طراز ہے۔حال ہی میں کچھ عرصہ قبل دنیا میں تبلیغ اسلام کی کوئی منظم تحریک موجود نہ تھی۔۔۔لیکن موجودہ زمانے میں اب مسلمانوں کے اندر ایسے آثار ظاہر ہوتے ہیں کہ جن سے ایک خاص رجحان کی نشان وہی ہوتی ہے اور وہ رجحان یہ ہے