المبشرات — Page 164
14^ سیلون نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا :- بدھسٹ اور نہلیز ہونے کے لحاظ سے میں اس کتاب ISLAM DHARMAYA کے لئے مختصر پیغام بھیجنے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔اس کو ملک کی تاریخ کے اس اہم دور میں سنہالی زبان میں اسلامی کتاب کا شائع ہوتا باعث اطمینان ہے کیونکہ اس کے ذریعہ سے ایک دوسرے سے تعلقات بڑھیں گے یہ کتاب جو عام فہم زبان میں تیار کی گئی ہے یقینا سہلی زبان میں اسلامی لٹریچر کی ضرورت کو پورا کرنے والی ہوگی اور مجھے امید ہے کہ یہ بہت سے لوگوں تک پہنچے گی۔کتاب کے مترجم مسٹر بی۔ایچ۔دیدیگے نے اپنے خطاب میں مختصراً بتایا کہ جب وہ ترجمہ کر رہے تھے تو کئی غیر مسلموں نے ان کی شدید مخالفت کی مگر انہوں نے اس قومی اور مذھبی خدمت کو تکمیل تک پہنچانا ضروری سمجھا۔اور اس کتاب کے مطالعہ کے بعد انہیں اس سے عقیدت ہو گئی جس کی وجہ سے اس کا ترجمہ بہت کم وقت میں ختم ہوا۔اسی طرح سیلون ریڈیو سے بھی مسلسل کئی ایام تک جماعت احمدیہ کی اس عظیم الشان خدمت کے عام چرچے رہے حالانکہ چند دن قبل اس پر جماعت احمدیہ کے خلاف زبر دست پراپیگنڈہ جاری تھا۔بہر صورت جس پہلو سے بھی دیکھا جائے خدا کی بتائی ہوئی خبر غیر معمولی اور خارق عادت رنگ میں منصہ شہود پر ظاہر ہوئی۔فَالْحَمْدُ لله على ذلك