المبشرات

by Other Authors

Page 163 of 309

المبشرات — Page 163

142 جماعت احمدیہ کو ہی یہ اولیت بخشی کہ وہ سنہا لینز میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت کا آغاز کریس کے سوخدا کے فضل سے چند سالوں کے اندر اندر سیرت رسول الله صلے اللہ علیہ وسلم (مولفہ حضرت امام جماعت احمدیہ) سورہ فاتحہ اور حضرت مسیح موجود کی شہرہ آفاق تصنیف اسلامی اصول کی فلاسفی “ کے تراجم من سمائی میں شائع ہو چکے ہیں۔سوروین اور جہل حدیث کے تراجم بھی طبع ہو چکے ہیں قرآن مجید کا اس زبان میں ترجمہ زیر نظر ہے۔:- علاوہ ازیں ایک نہلیز اخبار "دونیا" جنوری شہہ سے جاری ہے غرضکہ ملک میں سہیلیز لٹریچر کی اشاعت با قاعدہ ایک مستقل ادارہ قائم ہو چکا ہے۔اس ادارہ کی بنیاد کا سہرا مبلغ سیلون مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر کے سر ہے اور اسکی مالی ذمہ داری سیلون کے مخلص فرد جناب ڈاکٹر سلیمان صاحب اور ان کی بیگم صاحبہ نے اٹھا رکھی ہے فجر اہم اللہ احسن الجزاء سوم : حضرت کو خبر دی گئی تھی کہ جماعت کا سنما لیز لٹریچر بہت مقبول ہوگا سوخدا کے فضل سیلون کے ہر طبقہ میں ہمارے شائع شدہ اسلامی لٹریچر کو خاص قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا۔خصوصا ترجمہ اسلامی اصول کی فلاسفی" کی اشاعت نے تو ملک بھر میں تہلکہ ہی مچا دیا۔اس شہرہ آفاق کتاب کے ترجمہ کی اشاعت پر سیلون احمد یہ مشن ہاؤس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر حکومت کے علاوہ ممبر آف پارلیمینٹ مسلمانوں کے عظیم لیڈر اور دیگر معززین ملک بھاری تعداد میں شریک ہوئے اور جماعت احمدیہ کے اس دینی کا رنا منہ کی دل کھول کر داد دی اور اقرار کیا کہ جماعت احمدیہ اور اسکی مبلغین نے یہ کام سرانجام دے کر ملک کی اہم خدمت سر انجام دی ہے اور اسلامی تعلیم کو پھیلانے اور اسلام کی ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں وزیر اعظم