المبشرات

by Other Authors

Page 153 of 309

المبشرات — Page 153

۱۵۷ میں نہیں محض اللہ تعالٰی کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیں اس بوجھ کو اُٹھائے ہوئے ہوں۔ورنہ کوئی انسان ایسا نہیں ہو سکتا جس کے کندھے اتنے مضبوط ہوں کہ وہ اس بوجھ کو سہار سکیں اور اُن تفکرات کا مقابلہ کر سکیں۔الفضل ۲۱ جولائی و ملا کالم ہے) (مرتب) ہمیں خوب یاد ہے کہ حضرت اقدس امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے جب مسجد اقصٰی کے منبر سے یہ الفاظ فرمائے تو اکثر سننے والے ان اشاروں کو سمجھنے سے قاصر ہے کیونکہ اگلے ہی۔۔ما مسلمانوں کی جدید مملکت پاکستان مطلع سیاست پر ابھرنے والی تھی اور غلامی کی زنجیریں کٹنے والی تھیں اور اُن کی نگاہ میں قادیان کے بھا رتی حدود میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہ تھا لیکن اس کے بعد جب ریڈ کلف ایوارڈ نے آئین و انعا کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قادیان اور اس کا ماحول پاکستان سے کاٹ کر سہندوستان میں شامل کر دیا اور ضلع گورداسپور کے مسلمانوں کے انخلاء کے بعد قادیان پر لرزہ خیز حملہ ہوا اور وہ بالآخر نہایت بے بسی اور بے کسی کے عالم میں اپنا مرکز چھوڑ کر پاکستان میں پناہ گزین ہونے پر مجبور ہوئے تب وہ سمجھے کہ ہمارے محبوب آقا نے کتنی زبر دست خبر ہمیں دی تھی۔قادیان کے ہندستان میں شامل ہونیکے متعلق الہام حضرت امام جماعت احمدیہ نے وسط اگست سلسلہ میں جبکہ ابھی ریڈ کلف ایوارڈ کا فیصلہ نشر نہیں ہوا تھا ایک مجلس میں بتایا کہ :-