المبشرات — Page 134
۱۳ ڈاکٹر مطلوب خاں کے زندہ وسلامت ہونے کے متعلق اہم خبر رمایا : ابھی تھوڑا عرصہ ہوا۔ایک ڈاکٹر مطلوب خاں جو کالج سے عراق میں اور بھیجے گئے تھے ان کے متعلق ان کے ساتھیوں کی طرف سرکاری طور پر خبر آئی کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔ان کے والد اس خبر سے تھوڑا عرصہ پہلے قادیان آئے تھے جو بہت بوڑھے تھے مجھے خیال تھا کہ مطلوب خال اپنے باپ کا اکیلا بیٹا ہے۔بعد میں معلوم ہوا وہ سات بھائی ہیں۔ماں باپ کا ایک بیٹا ہونے کے خیال سے اور اس کے باپ کے بوڑھا ہونے پر مجھے قلق ہوا۔اِدھر ہمارے میڈیکل سکول کے لڑکوں کو جب اس کی موت کا حال معلوم ہوا تو انہوں نے کہا وہ مری خدمات کرنے سے انکار کر دیں گے مجھے لڑکوں میں بے ہمتی پیدا ہونے کے خیال سے بھی قلق ہوا اس پر سینے دُعا کی اور مجھے رویا میں بتایا گیا کہ گھبراؤ نہیں وہ زندہ ہے۔سینے صبح کے وقت اپنے بھائی کو یہ بتایا اور انہوں نے اس کے رشتہ دار کو بتایا اور یہ خبر عام ہو گئی۔اس سے کچھ دنوں کے بعد خبر آئی کہ وہ زندہ ہے شمن کے قبضہ میں آگیا تھا غلطی سے مردہ سمجھ لیا گیا کیا ، انسانی دماغ اس خبر کو وضع کر سکتا تھا۔a اختبار الفصل مورخہ ۴ از مادر سر امد و مالک کا لم ح )