المبشرات

by Other Authors

Page 103 of 309

المبشرات — Page 103

۱۰۳ حضرت امام جماعیت حدید ید اللہتعالے قاتلانہ جمله گی انہی خبرین ۱۹۳۳ء کا زمانہ جماعت احمدیہ کی تاریخ میں نہایت تکلیف دہ زمانہ ہے کیونکہ بعض بیرونی دشمنوں نے ایک وسیع شورش جماعت کے خلاف برپا کر دی تھی۔اور حضور پر حملہ ہونے کا کھٹکا ہر وقت لگا رہتا تھا۔یہ دلخراش حالات قائم تھے کہ جماعت کا جلسہ سالانہ آگیا اور اس قسم کے خطرات کو اور بھی زیادہ شدت سے محسوس کیا جانے لگا تب آپ کو یہ رویا دکھایا گیا کہ : ۲۴ یا ۲۵ دسمبر ۱۹۳۵ء کی شب کو میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جلسہ کے ایام میں مجھ پر حملہ کیا جائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ موت انہی دنوں میں ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ ہے جس سے میں یہ بات پوچھتا ہوں۔اُس نے کہا کہ میں نے تمہاری عمر کے متعلق لوح محفوظ دیکھی ہے آگے مجھے اچھی طرح یاد نہیں رہا۔کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا یا بھول گیا ہوں۔زیادہ تر یہی خیال ہے کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا۔لیکن جلسہ کی اور بعد کی دو ایک تاریخیں ملا کہ اس نے کہا کہ ان دنوں میں یہ بات یقینا نہیں ہوگی۔اس دن سے میں نے تو بے پرواہی شروع کر دی۔اور اگر چہ دوست کئی ہدایتیں دیتے رہے کہ یوں کرنا چاہیے مگر میں نے کہا کوئی حرج نہیں ہے ؟ الفضل ۱۷ جنوری ۳۵اء من کالم (۳) (مرتب) فرشتہ خدا وندی کے جواب سے صاف مترشح ہوتا ہے کہ حملہ مقدر