المبشرات — Page 102
١٠٢ گیلری میں سے وہ آدمی تو کہیں پہلے گئے ہیں جن کو میں تبلیغ کر رہا تھا لیکن میں سیدھا اس جگہ پر آیا جس کے ایک طرف احمدی عورتیں بیٹھی ہیں اور دوسری طرف مرد بیٹھے ہیں اور جیسے کوئی تقریر کرتا ہے میں نے بلند آواز سے کہا مجھ سے مشائخ نے کہا کہ نبیوں کو تو طاقت کا نشان دیا جاتا ہے تمہیں وہ نشان کہاں ملاہے اور میں نے اس بحث میں نہ پڑنا چاہا کہ میں نے نبوت کا دعوئے کیا ہے یا نہیں۔بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ نبیوں کے شاگر د بھی تو نبیوں والی برکتیں پاتے ہیں میں اُن کے پاس چلا گیا۔اور انھوں نے مجھے پکڑ لیا اور انہوں نے مجھے اور چاہا کہ وہ بالکل ہی مار دیں۔اور مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں موسیٰ اور عیسے مارا اور جو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی طاقتوں کا بھی مظاہرہ کروں تب۔میں نے اُن سے کہا کہ موسے اور بیٹے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی طاقت ملی تھی کہ وہ لوگوں کے ظلموں کو برداشت کرتے تھے اور اسی طاقت کا مظاہرہ میں نے تمہارے سامنے کر رہا ہے۔تم نے بھی مجھے تھپڑ مارے اور تم مجھ نے مجھ پر جسمانی ظلم کئے جس طست اُن پر کئے گئے تھے۔اور جس طرح انہوں نے اس کو خوشی کے ساتھ برداشت کیا اور صبر و استقلال کے ساتھ کام کرتے رہے میں نے بھی وہی نمونہ دکھایا ہے۔تب اُن کے ہاتھ ڈھیلے ہو گئے اور لاجواب ہو گئے اور میں اُن کی گرفت سے آزاد ہو گیا۔جب میں نے یہ کہا تو تمام سامعین پر ایک مجد وبا نہ کیفیت طاری ہو گئی۔اور کیا مرد اور کیا عورت ان سب نے زور سے جیر کا نعرہ بلند کیا گویا وہ خدا تعالے کے اس نشان پر خوش ہوئے کہ وہ مطمئن ہوئے کہ اللہ تعالے نے مجھے وہ جواب سمجھایا جو حقیقی جواب تھا اور ثمین کا منہ اس کی اپنی ہی حرکتوں سے بند کر دیا " والفضل ۲۵ جنوری شاء منه)