المحراب — Page 3
وجب الشكر علينا مادعا لله داع اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ جشن تشکر کے موقع پر اس نے ہمیں تین نوع کی خوشیاں عطا فرمائی ہیں اور ایک کی بجائے تین جو بلیاں نصیب ہوئی ہیں۔پہلی خوشی تو یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال گزر چکے ہیں۔دوسری خوشی یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی یتزوج وَيُولد له کے سخت حضرت مسیح موعود کے ہاں اس موعود فرزند کی پیدائش پر سو سال پورے ہو گئے ہیں جو مصلح موعود بن کر آسمان احمدیت پر چمکا اور مسیح وقت کی صداقت کا نشان بنا حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہوا نے بیعت کے لئے جو پہلا اشتہار دیا تھا اس کی تاریخ ۱۲ جنوری شاد ہے۔اُسی روز حضرت مصلح موعود کی پیدائش ہوئی گویا کہ سید احمد بہ اور حضرت مصلح موعود کی پیدائش توام ہے تیری خوشی یہ ہے کہ لجنہ اما ر اللہ ضلع کراچی کے قیام پر پچاس سال پورے ہو گئے ہیں۔کراچی میں بجز کا قیام تو میں ہوا تھا۔اس موقع پر ینہ کراچی کو اپنی پچاس سالہ زندگی میں پی مرتبہ اپنا مجد المحراب شائع کرنے کی توفیق ملی ہے۔الحمد لله اللہ تعالے نے نہیں ایک با صلاحیت خاتون امتہ الباری ناصر صاحبہ سیکرٹری اشاعت لجنہ اماء اللہ کراچی کی صورت میں عطا کی ہے۔اس مجلہ کی اشاعت کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔اللہ تعالیٰ نہیں، ان کی معاونات اور لجنہ کراچی کی تمام کارکنات کی خدمت کو قبول کرے اور خود ان کی جزا ء بن جائے۔آئیے ان احسانات خداوندی کا شکر اس رنگ میں کریں کہ نئی صدی کی محراب میں سے گزرنے کا حق ادا کرنے کے لئے جہاں بچوں کی بیح رنگ میں تربیت کریں وہاں خود کو بھی نمونہ بنا ئیں اور خاص طور پر اپنی ان روحانی بیماریوں سے کلی طور پر کنارہ کشی کر لیں جن کی نشاندہی انحصرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے یعنی ناشکری اور نیت - صدسالہ تشکر کے موقع پر اننا شکر کریں کہ ناشکری کے لئے کوئی خلاء ز چھوڑیں کیونکہ جہاں شکر آگیا وہاں ناشکری کا کوئی مقام نہیں۔اور غیبت اور پانی کے متعلق حضرت مسیح موعود ( آپ پر رہتی ہو) نے ملفوظات میں فرمایا ہے۔ول تو اللہ تعالیٰ کی صندوقچی ہوتا ہے اور اس کی گنجی اس کے پاس ہوتی ہے کسی کو کیا خبر کہ اس کے اندر کیا ہے۔تو خوامخواہ اپنے آپ کو گناہ میں ڈالنے کا کیا فائدہ ؟؟؟ آخر میں اس موقع پر میں حضرت مسیح موعود در آپ سلامتی ہوا کا ایک پیغام حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی زبانی پیش کرتی ہوں۔آپ فرماتی ہیں۔دو میں نے ایک خواب کافی عرصہ پہلے دیکھا تھا۔۔۔چونکہ وہ خواب ایک پیغام تھا حضرت مسیح موعود را آپ پر سلامتی ہو گا۔اس لئے تحریر کرتی ہوں ہیں نے دیکھا کہ گویا میں حضرت اقدس سے مل کر آرہی ہوں۔اور آپ نے جو فرمایا ہے چاہتی ہوں کہ مسنا دوں۔آگے بڑھ کر دیکھا کہ ایک خاتون کھٹڑی نہیں ہیں پاس گئی اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ حضرت مسیح موعودار آپ پر سلامتی ہو نے فرمایا کہ اگر کسی فرد میں ذاتی کمزوریاں ہوں اور کوئی غلطی بھی اس سے ہو جائے تو اگر اس میں ایمان اخلاص اور محبت ہے تو پھر خدا اپنا موتی کیچڑ میں پڑا نہیں رہنے دے گا۔یہ کہ کرمیں دیکھتی ہوں کہ جہاں درد خانون کھڑی ہیں ان کے سامنے ہی بالکل قریب کیچڑ پڑا ہے میں نے جھک کر اس کیچڑ میں ایک موتی چپک دیکھا اور اٹھالیا۔بالکل صاف ستخصہ انہایت چمکدار مچا موتی تھا۔میرے ہاتھ کو مئی تک نہیں لگی میں نے وہ موٹی تھیلی پر رکھ کر ان کی طرف بڑھایا اور کہا اس طرح یعنی غلطی اور کمزوری کے با وجود اگر ایمان و اخلاص و محبت ہے تو اللہ تعالی کا موتی کیچڑ میں پڑا نہیں رہ سکتا ہیں نے سوچا اچھا ہوائیں نے یہ بات ان تک پہنچا دی۔اور حقیقت یہ ہے کہ ایمان حقیقی سے محبت پیدا ہوتی ہے اخلاص پیدا ہوتا ہے۔مگر ایمان کی جڑی بھی محبت کے پانی سے بھی مضبوط ہوتی ہیں اور ایمان اور اخلاص سے بھی نیچے ایمان کا درخت بچھونا پھلتا ہے اخلاص اور محبت کی پختہ زنجیردہ زنجیر ہے جو ایمان سے مل کر ایسا بندھن بن جاتی ہے کہ کوئی شیطانی طاقت کسی رنگ میں آئے کسی صورت میں آئے پورا زور لگے لے مگر اس بندھن کو نہیں توڑ سکتی ہرگز ہرگز نہیں توڑ سکتی۔" تاریخ لجنہ اماء الله جلد سوم ) اللہ تعالٰی جماعت احمد کے تمام افراد کو جوالہ تعالی کے انمول موتی ہیں۔اپنی حفاظت میں رکھے ایمان اخلاص اور حبت میں ترقی دے اور اپنی رضا کی نیتوں کا دار بنائے۔آمین والسلام