اللہ تعالیٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 45 of 142

اللہ تعالیٰ — Page 45

۴۵ جل شانہ و عزاسمہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا بیٹیاں رکھتا ہے حالانکہ وہ ان سب نقصانوں سے پاک ہے۔کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں؟ یہ تو ٹھیک ٹھیک تقسیم نہ ہوئی۔اے لوگو! تم اس خدائے واحد لاشریک کی پرستش کرو جس نے تم کو اور تمہارے باپ دادوں کو پیدا کیا۔چاہئے کہ تم اس قادر توانا سے ڈرو جس نے زمین کو تمہارے لئے بچھونا اور آسمان کو تمہارے لئے چھت بنایا۔اور آسمان سے پانی اُتار کر طرح طرح کے رزق تمہارے لئے پھلوں میں سے پیدا کئے۔سو تم دیدہ و دانستہ انہیں چیزوں کو خدا کا شریک مت ٹھہراؤ جو تمہارے فائدہ کے لئے بنائی گئی ہیں۔خدا ایک ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔وہی آسمان میں خدا ہے اور وہی زمین میں خدا۔وہی اول ہے اور وہی آخر وہی ظاہر ہے وہی باطن۔آنکھیں اُس کی گنه در یافت کرنے سے عاجز ہیں اور اس کو آنکھوں کی گنہ معلوم ہے۔وہ سب کا خالق ہے اور کوئی چیز اس کی مانند نہیں۔اور اُس کے خالق ہونے پر یہ دلیل واضح ہے کہ ہر یک چیز کو ایک اندازه مقرری میں محصور اور محدود پیدا کیا ہے۔جس سے وجود اس ایک حاصر اور محدّد کا ثابت ہوتا ہے۔اس کے لئے تمام محامد ثابت ہیں اور دنیا و آخرت میں وہی منعم حقیقی ہے۔اور اسی کے ہاتھ میں ہر یک حکم ہے اور وہی تمام چیزوں کا مرجع و مآب ہے۔خدا ہر یک گناہ کو بخش دے گا جس کے لئے چاہے گا پر شرک کو ہرگز نہیں بخشے گا۔سو جو شخص خدا کی ملاقات کا طالب ہے اُسے لازم ہے کہ ایسا عمل اختیار کرے جس میں کسی نوع کا فسادنہ ہو اور کسی چیز کو خدا کی بندگی میں شریک نہ کرے۔تو خدا کے ساتھ کسی دوسری چیز کو ہرگز شریک مت ٹھہراؤ۔خدا کا شریک ٹھہرانا سخت ظلم ہے۔تو بجز خدا کے کسی اور سے مُراد یں مت مانگ ، سب ہلاک ہو جائیں گے۔ایک اسی کی ذات باقی رہ جاوے گی۔اُسی کے ہاتھ میں حکم ہے اور وہی تمہارا مرجع ہے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۱۵ تا ۵۲۱ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) خدا کا قانونِ قدرت اور ایسا ہی صحیفہ فطرت جس کا سلسلہ قدیم سے اور انسان کی