اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور

by Other Authors

Page 102 of 121

اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کا اِسلامی تصور — Page 102

پرستاروں کو پرستش کی لذت آتی ہے۔ایمان داروں کو خدا کے وجود اور عالم آخرت پر تسلی ملتی ہے۔وہی ہے جسے کروڑہا عارفوں نے بڑی استقامت اور جوش محبت الہیہ سے اس مسافرخانہ کو چھوڑا ہے۔وہی ہے جس کی صداقت پر ہزار ہا شہیدوں نے اپنے خون سے مہریں کہ دیں۔ہاں وہی ہے جس کی قوت جاذبہ سے بادشاہوں نے فقر کا جامہ پہن لیا۔بڑے بڑے مالداروں نے دولتمندی پر درویشی اختیا نہ کر لی۔اسی کی برکت سے لاکھوں امی اور ناخواندہ اور بوڑھی عور توں نے بڑے پُر جوش ایمان سے کوچ کیا۔وہی ایک کشتی ہے جینے بار ہا یہ کام کر دکھایا کہ بے شمار لوگوں کو ورطہ مخلوق پرستی اور بدگمانی سے نکال کر ساحل توحید اور یقین کامل تک پہنچا دیا ہے ہے نزول الہام روحانی تجربات و مشاہدات کی روشنی میں دہریت میں ڈوبی ہوئی دنیا کے لئے چونکہ الہام کا نظریہ ایک فرسودہ نفقہ یا فسانہ سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا تھا اس لئے حضرت اقدس نے اپنے تجربات و مشاہدات کی بناء پر نزول الہام کی مختلف کیفیات بے نقاب فرمائیں۔صورت اول الہام کی منجملہ ان کئی صورتوں کے جن پر خدا نے مجھ کو اطلاع دی ہے یہ ہے کہ جب خدا وند تعالٰی کوئی امر غیبی له -: - براہین احمدیہ حنا حاشیہ علا د روحانی خزائن جلد ا ص ۱۹۲۱ ) :