القصائد الاحمدیہ — Page 71
فَظَلُّوا يُنَادُونَ الْمَنَايَا بِصِدْقِهِمْ وَمَا كَانَ مِنْهُم مَّنْ أَبَى أَوْ تَرَدَّدَا وہ اپنے صدق کی وجہ سے موتوں کو پکارنے لگے اور ان میں سے کوئی نہیں تھا جس نے انکار یاتر ڈ دکیا ہو۔وَ فَاضَتْ لِتَطْهِيرِ الْأَنَاسِ دِمَانُهُمْ مِنَ الصِّدْقِ حَتَّى أَثَرَ الْخَلْقُ مَرْصَدَا اور لوگوں کو پاک کرنے کے لئے ان کے خون بہ پڑے صدق کی وجہ سے۔یہاں تک کہ خلقت نے صحیح راہ کو اختیار کرلیا۔وَأَحْيَوُا لَيَالِيَهُمْ مَخَافَةَ رَبِّهِمْ وَاَذَابَهُمْ يَوْمٌ يُشَيِّبُ ثَوْهَدَا انہوں نے اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اپنی راتوں کو زندہ کیا۔اور ان کو پگھلا ڈالا اس دن نے جو جوان کو بھی بوڑھا کردیتا ہے۔تَنَاهَوا عَنِ الْأَهْوَاءِ خَوْفًا وَّخَشْيَةً وَبَاتُوا لِمَوْلَهُمْ قِيَامًا وَّ سُجَّدًا وہ خوف اور خشیت الہی سے حرص و ہوا سے رک گئے اور اپنے مولیٰ کی خاطر انہوں نے قیام اور سجدے میں راتیں گزار ہیں۔تَلَقَّوْا عُلُوْمًا مِّنْ كِتَابٍ مُّقَدَّسِ حَكِيمٍ فَصَافَاهُمْ كَرِيمٌ ذُو النَّدَى انہوں نے کئی علم کتاب مقدس، حکمت والی ( قرآن ) سے سیکھ لئے۔خدائے کریم نے جوبخشش کرنے والا ہے ان کو دوست بنالیا۔كَنُوقٍ كَرَائِمَ ذَاتِ خُصْلٍ تَجَلَّدُوا وَتَرَبَّعُوْا كَلَا الْأَسِرَّةِ أَغْيَدَا انہوں نے مثل اچھی اونٹنیوں کے جو کچھے دار دم والی ہوں۔ہمت دکھائی۔انہوں نے وادیوں کی سرسبز گھاس پر موسم بہار گزارا اَ تَعْرِفُ قَوْمًا كَانَ مَيْتًا كَمِثْلِهِمْ نَعُوْمًا كَامُوَاتٍ جَهُولًا يَلَندَدَا کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔فَأَيْقَظَهُمْ هَذَا النَّبِيُّ فَاصْبَحُوا مُنِيُرِينَ مَحْسُودِيْنَ فِي الْعِلْمِ وَ الْهُدَى سواس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم وہدایت میں قابلِ رشک ہو گئے۔وَ جَاءُ وَا وَ نُوْرٌ مِنْ وَرَاءِ يَسُوقُهُمْ إِلَيْهِ وَ نُورٌ مِّنْ أَمَامٍ مُقَدَا اور وہ آگئے اس کی طرف جب کہ ایک نور ان کو پیچھے سے چلارہاتھا اور ایک راہنمائی کرنے والا نور ان کے آگے آگے تھا۔وَ لَوْ كُشِفَ بَاطِنُهُمْ تَرَى فِي قُلُوبِهِمْ يَقِينًا كَطَبَقَاتِ السَّمَاءِ مُنَضَّدَا اور اگر ان کا باطن کھولا جائے تو تو ان کے دلوں میں پائے گا یقین کو آسمان کے طبقوں کی طرح کہہ بہہ۔