القصائد الاحمدیہ — Page 40
وَإِنِّي كَمَاءٍ عِندَ سِلْمٍ وَّخُلَّةٍ وَفِي الْحَرْبِ نَارٌ جَعْظَرِيٌّ مُّتَعْجِرُ اور صلح اور دوستی کے وقت میں پانی کی طرح ہوں اور لڑائی میں میں آگ ہوں بند (اور ) خونریز۔إِذَا مَا نَصَبْنَا فِي مَوَاطِنَ خَيْمَةً فَلَا نَرْجِعَنُ عِنْدَ الْوَغَا وَ نُجَمِرُ جب ہم میدانوں میں خیمہ لگا دیتے تو ہم لڑائی کے وقت واپس نہیں ہوتے بلکہ متحد ہوکر ڈٹے رہتے ہیں۔وَلَوِ ابْتَهَرْتَ وَقُلْتَ إِنِّي ضَيْغَمِّ فَفِي أَعْيُنِي مَا أَنْتَ إِلَّا جَوْدَرُ اور اگر تو ڈینگ مارے اور کہے کہ میں تو شیر ہوں سو میری نگاہ میں تو تو صرف ایک جنگلی گائے کا بچہ ہے۔وَلَا أَيُّهَا الصَّيْدُ الرَّحِيْكَ الْأَعْوَرُ إِلَامَ تُحَامِيُّ عَنْكَ سَهْمِي وَ تَأْفَرُ اے کمزور کا نے شکار! کب تک تو میرے تیر سے بچتارہے گا اور اپنے آپ کو موٹا ( یعنی طاقتور ) ظاہر کرتا رہے گا؟ أَ عِيسَى الَّذِي قَدَمَاتَ رَبِّ وَخَالِقٌ اَهذَا هُدَى الْإِنْجِيلِ أَوْ تَسْتَأْثِرُ کیا عیسی جو مر گیا ہے وہ رب بھی ہے اور خالق بھی؟ کیا یہ انجیل کی راہنمائی ہے یا تو از خود (اسے) اختیار کر رہا ہے؟ أَ عِيسَى إِلَهُ أَيُّهَا الْعُمُيُّ مِنْ هَوًى وَاَيْنَ ثُبُوتٌ بَلْ حَدِيثٌ يُؤْثَرُ اے ہوا و ہوس کے اندھو! کیا عیسی معبود ہے؟ کہاں ہے کوئی ثبوت؟ بلکہ ایسی حدیث بھی جو مر وی ہو۔ظَنَنْتُمْ فَانْتُمْ تَعْبُدُونَ ظُنُونَكُمْ كَشَخْصٍ مِنَرٍ عَاشِقٍ لَّا يَصْبِرُ تم نے ایسا گمان کر لیا ہے سو تم اپنے گمانوں کی پوجا کرتے ہو ایسے آدمی کی طرح جو جوشیلا عاشق ہو۔صبر نہ کر سکتا ہو۔تَرَكْتُمُ طَرِيقَ الْحَقِّ شُحَّاوَّخِسَّةً وَسَيَعْلَمَنْ كُلٌّ إِذَا مَا بُعْثِرُوا تم نے بخل اور کمینگی سے حق کا راستہ چھوڑ دیا ہے اور ہر شخص جان لے گا جب لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے۔عَسَى أَنْ يُزِيْلَ اللهُ شُحَّ نُفُوسِكُمْ وَلَكِنَّهُ بَغَرٌ شَدِيدٌ مُّدَمَّرُ ممکن ہے کہ اللہ تمہارے نفسوں کا بخل دور کر دے لیکن وہ بخل تو ایک شدید مہلک پیاس ہے۔وَ مَنْ كَانَ ذَاحِجْرٍ فَيَدْرِى حَقِيقَةً وَمَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَهْذِى وَ يَهْجُرُ اور جو شخص عقل مند ہو وہ تو حقیقت کو پالیتا ہے اور جو مجوب العقل ہو وہ بیہودہ بولتا اور بکواس کرتا ہے۔