القصائد الاحمدیہ — Page 357
۳۵۷ إِنَّا كَتَبْنَا فِي الْبَرَاهِينِ كُلَّةَ أُمُورٌ عَلَيْهَا كُنْتَ مِنْ قَبْلُ تَعْثِرُ پس ہم نے یہ سب الہامات براہین احمدیہ میں لکھدے ہیں یہ وہ امور ہیں جن پر تو پہلے سے اطلاع رکھتا ہے۔فَلَا تَتَّبِعُ أَهْوَاءَ نَفْسٍ مُدَةٍ وَلَا تَخْتَرِ الزَّوَرَاءَ عَمْدًا فَتَخْسَرُ پس نفس ہلاک کرنے والے کا پیر ومت بن اور ٹیڑھی راہ کو اختیار مت کر۔پس نقصان اٹھائیگا۔ا تَعْلَمُ هَيْنًا عَشْرَةَ اللَّهِ ذِي العُلَى وَإِنَّ حُسَامَ اللَّهِ بِالْمَسٌ يَبْتُرُ کیا تو خدا سے جنگ کرنا سہل سمجھتا ہے جو باز ہے اور خدا کی تلوار چھونے کے ساتھ ہی قتل کر دیتی ہے۔وَإِنْ كُنْتَ أَزْمَعْتَ النِّصَالَ تَهَوُّرًا فَنَأْتِي كَمَايَاتِي لِصَيْدٍ غَضَنُفَرُ اور اگر تو نے لڑنے کا ہی قصد کر لیا ہے تو ہم اس طرح آئینگے جیسا کہ شکار کیلئے شیر آتا ہے۔لَنَا عُسْرَةٌ فِى اللَّهِ مَوْرٌ مُعَبَّدٌ إِذَامَـا أُمِرُنَا مِنْهُ لَا نَتَأَخَّرُ اور ہمارے لئے ناخوشحالی خدا کی راہ میں ایک مستعمل راہ ہے جب ہم کوحکم ہو جائے تو ہم تا خیر نہیں کرتے۔انَتْرُكُ قَوْلَ اللَّهُ خَوْفًا مِّنَ الْوَرى اَنَخْشَى لِقَامَ الْحَيِّ جُبُنًا وَنَحْذَرُ کیالوگوں کے خوف سے خدا کے قول کو ہم ترک کردیں کیا ہم بزدل ہو کر ٹیم لوگوں کے قبیلہ سے ڈریں۔يَرَى اللهُ بَادِيَهُمْ وَتَحْتَ أَدِيمِهِمْ وَلَوْ مِنْ عُيُونِ الْخَلْقِ يُخْفَى وَيُسْتَرُ خدا ان کے باہر اور اندر کو خوب جانتا ہے اگر چہ لوگوں کی آنکھوں سے وہ حالات پوشیدہ کئے جائیں۔فَلَا تَذْهَبَنُ عَيْنَاكَ نَحْوَ عَمَائِمٍ وَمَا تَحْتَهَا إِلَّا رُؤُوسُ تُزَوِّرُ پس نہ ہو کہ تو ان کی پگڑیوں کو دیکھے ان کے نیچے ایسے سر ہیں جو فریب کر رہے ہیں۔اَتَطْلُبُ دُنْيَاهُمْ وَتَبْلَى رِيَاضُهَا وَتَنسَى رِيَاضًا لَيْسَ فِيهَا تَغَيُّرُ کیا تو ان کی دنیا کو چاہتا ہے اور وہ باغ خراب و خستہ ہو جائیں گے کیا تو ان باغوں کو فراموش کرتا ہے جن میں تغیر نہیں آئیگا۔وَأَنْتَ تَظُنُّ بِيَ الظُّنُونَ تَغَيُّظًا وَإِنِّي بَرِى مِنْ أُمُورِ تُصَوِّرُ اور تو اپنے غصہ سے کئی بدگمانیاں مجھ پہ کرتا ہے اور میں ان باتوں سے پاک ہوں جو تیرے تصور میں ہیں۔