القصائد الاحمدیہ — Page 349
۳۴۹ لَعَمْرِي لَقَدْ شَجَّتُ قَفَاكَ رِسَالَتِي وَإِنْ مِنَّ لَا يَأْتِيكَ عَوْنٌ مُعَزِّرُ اور مجھے قسم ہے کہ میرے رسالہ نے تیرا سرتو ڑ دیا۔اور اب اگر تو مر بھی جائے تو تجھے وہ مددنہیں پہنچنے کی جو تجھے عزت دے۔وَكَيْفَ وَاَنْتُمْ قَدْ تَرَكْتُمْ مُعِيْنَكُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ مَوْلَى وَمَنْ هُوَ يَنْصُرُ اور تمہیں مد کیونکر پہنچتی۔تم تو خدا کو چھوڑ بیٹھے۔اور تمہارا اب کوئی مولا نہیں جو تمہیں مدد دے۔افِيكُمْ كَمِيٌّ ذُونِضَالِ شَمَرْدَلٌ فَإِنْ كَانَ فَلْيَحْضُرُ وَلَا يَتَأَخَّرُ کیا تم میں کوئی سوار لڑنے والا بہا در موجود ہے؟ پس اگر ہو تو چاہیے کہ حاضر ہو جائے اور توقف نہ کرے۔وَجِئْنَاكَ يَاصَيدَ الرَّدَى بِهَدِيَّةٍ وَنُهْدِى إِلَيْكَ الْمُرْهِفَاتِ وَنَعْقِرُ اور اے و بال کے شکار ! ہم تیرے پاس ایک ہدیہ لے کر آئے ہیں۔اور ہم تیز تلواروں کا یعنی لاجواب قصیدہ کا تجھے ہدیہ دیتے ہیں۔فَأَبْشِرُ وَبَشِرُ كُلَّ غُولٍ يَسُبُّنِي سَيَأْتِيكَ مِنِّى بِالتَّحَائِفِ سَرُوَرُ پس خوش ہو اور ہر ایک غول جو مجھے گالی دیا کرتا تھا اس کو بشارت دے۔عنقریب میری طرف سے سید محمد سرور تحفہ لے کر تیرے پاس آئیں گے۔وَإِنِّي أَنَا الْبَازِي الْمُطِلُّ عَلَى الْعِدَا وَإِنّى مُعَانٌ مِّنْ مُّعِينٍ يُكَبَّرُ اور میں وہ باز ہوں جو دشمنوں پر جاپڑتا ہے۔اور میں خدا تعالیٰ سے مدد یا گیا ہوں۔اَثِرُ كُلَّ شَرْقِيِّ الْبَلَادِ وَغَرْبِهَا وَكُلَّ أَدِيبٍ كَانَ كَالْبَقٌ يَطْمِـرُ تو مشرق مغرب کو میرے مقابل پر بر انگیختہ کر۔اور ہر ایک ادیب کو بلا لو جو مچھر کی طرح کودتا تھا۔وَمَنْ كَانَ يَحْكِي نَاقَةٌ مُشْمَعِلَّةً صَغَارٌ يَمُرُّ الْقَوْمَ فَاسْعَوْاوَ دَبِّرُوا اور اس شخص کو بلا لو جو تیز رو اونٹنی کے مشابہ ہو۔قوم کو بڑی خواری پیش آئی ہے۔دوڑ واور کچھ تد بیر کرو۔وَإِنِّي لَعَمُرِ اللَّهِ لَسْتُ بِجَائِرٍ وَإِنْ كُنْتَ تَأْتِي بِالصَّوَابِ فَادْبِرُ اور میں بخدا ظالم نہیں ہوں۔اگر تمہارا جواب درست ہوگا تو میں پیچھے ہٹ جاؤں گا۔وَإِنْ كُنْتَ لَا تُصْغِي إِلَيْنَا تَغَافُلَا تَهُدُّ وَتُلْغِى كُلَّمَا كُنْتَ تَعْمُرُ اور اگر تو نے ہمارے اس قول کی طرف توجہ نہ کی۔تو تو اس عمارت کو ڈھاوے گا اور بریکار کر دے گا جو تو نے بنائی تھی۔