القصائد الاحمدیہ — Page 282
۲۸۲ وَقُلْتُ لَكُمْ تُوْبُوا وَكُفُّوا لِسَانَكُمْ فَمَا كَانَ فِيْكُمْ مَنْ يَّتُوْبُ وَيَتَّقِى اور میں نے تمہیں کہا کہ تو بہ کرو اور زبان کو بند رکھو پس تم میں کوئی بھی ایسا نہ تھا کہ تو بہ اور تقویٰ اختیار کرتا۔وَلِلَّهِ ايَتْ لِتَائِيدِ أَمْرِنَا وَإِنَّا كَتَبْنَا بَعْضَهَا لِلْمُحَقِّقِ اور خدا نے ہمارے امر کی تائید میں کئی نشان ظاہر کئے ہیں اور بعض کو ہم نے محققوں کے لئے لکھ دیا۔عَلى قَلْبِ أَهْلِ اللَّهِ نَزَلَتْ سَكِيْنَةٌ وَقَلْبُكَ يَا مَفْتُونُ يَعْوِى وَيَنْهَقِ اہل اللہ کے دل پر سکینت نازل ہوگئی اور تیرا دل اے فتنہ میں پڑے ہوئے! گدھے کی طرح آواز کر رہا ہے۔آيَا لَاعِنِي إِنَّ السَّعَادَةَ فِي التَّقَى فَخَفْ قَهُرَ رَبِّ حَافِظِ الْحَقِّ وَاتَّقِ اے میرے لعنت کر نیوالے ! سعادت نیک بختی میں ہے پس خود نگہدارند و حق سے ڈر اور تقویٰ اختیار کر۔إِذَا كُتِبَ أَنَّ الْمَوْتَ لَابُدَّ تُدْرِكُ فَمَوْتُ الْفَتَى خَيْرٌ لَّهُ مِنْ تَخَلْقِ جب لکھا گیا کہ موت ضرور ہے پس مرد کا مرنا جھوٹ بولنے سے بہتر ہے۔وَلَا يُفْلِحُ الْإِنْسَانُ إِلا بِصِدْقِهِ وَكُلُّ كَذُوْبِ لَا مَحَالَةَ يُوبَقِ اور انسان محض صدق سے نجات پاتا ہے اور ہر ایک دروغ گو آخر ہلاک ہوتا ہے۔وَمَا انْفَتَحَتْ شِدْقَاكَ بِالسَّبِّ وَالْهِجَا وَتَكْذِيبِ اَهْلِ الْحَقِّ إِلا لِتُمُلَقِ اور تُو نے گالیوں کے ساتھ اس لئے منہ کھولا ہے اور اس لئے تکذیب کرتا ہے کہ تا محو کیا جائے۔وَإِنَّ سِقَامَ الْجِسْمِ مُلْتَمَسُ الشَّفَا وَلَيْسَ دَوَاءٌ فِي الدَّكَـاكِينِ لِلشَّقِى اور جسم کی بیماری قابل شفا ہے مگر شقاوت کی کسی دوکان میں دوا نہیں۔وَوَاللَّهِ لَوْلَا حَرْبَتِي لَمْ تَكَدْ تَرى نَهِيكًا تَحُطُّ ضَلَالَةٌ حِيْنَ تَسْمُقِ اور بخدا! اگر میرا حربہ نہ ہوتا تو تو کوئی ایسا بہادر نہ پاتا کہ گمراہی کو بلند ہونے سے روکتا۔وَ إِنِّي كَتَبْتُ قَصْدَتِي هَذِهِ لَكُمْ فَمِنْ حَيْكُمْ مَنْ كَانَ حَيًّا لِيَنْمُقِ اور میں نے یہ قصیدہ تمہارے مقابلہ کیلئے لکھا ہے پس تمہارے گروہ میں سے جو زندہ ہے وہ بھی لکھے۔