القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 258 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 258

۲۵۸ الْكِبْرُ يُخْزِى أَهْلَهُ الْعَاتِي وَمَنْ لِلَّهِ يَصْغَرُ فَالْمُيَهْمِنُ يُعْظِمُ تکبر تکبر کرنے والے کو رسوا کرتا ہے اور جو خدا کیلئے چھوٹا ہوتا ہے خدا اسکو بڑا کر دیتا ہے۔يَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا أَجَالَكُمْ إِنَّ الْمَنَايَا لَا تُرَدُّ وَتَهُجُمُ اے لوگو! اپنا وقت موت یا درکھو اور موت جب آتی ہے تو روکی نہیں جاتی اور یکدفعہ آتی ہے۔يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا خَلاقَكُمُ تُوبُوا وَ إِنَّ اللَّـهَ رَبِّ ارْحَمُ اے لوگو! اپنے پیدا کرنے والے کی پرستش کرو تو بہ کر واور خدا ارحم الراحمین ہے۔إِنِّى أَرَى الدُّنْيَا تَمُرُّ بِسَاعَةٍ غَيْمٌ قَلِيلُ الْمَاءِ لَا يَتَلَوَّمُ میں دنیا کو دیکھتا ہوں کہ جلد گذر جاتی ہے۔یہ ایک ایسا بادل ہے جسمیں پانی تھوڑا ہے اور زیادہ توقف نہیں کرتا۔فَلِهذِهِ لَا تُسْخِطُوا مَعْبُودَكُمْ تُوْبُوا وَ طُوبَى لِلَّذِي يَتَنَدَّمُ پس اس دنیا کے لئے اپنے معبود کو ناراض مت کرو تو بہ کرو اور مبارک وہ جو متندم ہوتا ہے۔تُوبُوا وَ إِنَّ الْعُذْرَ لَغُوِّ بَعُدَمَا كُشِفَتُ سَرَائِرُكُمْ وَأُخِذَ المُجْرِمُ تو بہ کرو اور اس وقت تو بہ کرنا بے فائدہ ہے جبکہ تمہارے بھید کھولے گئے اور مجرم پکڑا گیا۔إِنَّا صَرَفْنَا فِي النَّصِيْحَةِ رَحْمَةً مَاحَمَلَ حُسْنُ بَيَانِنَا وَتَكَلُّمُ ہم نے از روئے رحمت وہ سب نصیحت دینے میں خرچ کر دیا ہے جو کچھ کہ ہمارا حق بیان برداشت کر سکا۔وَاللَّهِ إِنَّى قَدْ بُعِثْتُ لِخَيْرِكُمْ وَاللَّهِ إِنِّي مُلهَم وَمُكَلَّمُ بخدا! میں تمہاری بھلائی کے لئے مبعوث کیا گیا ہوں اور بخدا میں منہم اور مکم ہوں۔إِن كُنتَ تَبْغِى حَرُبَنَا فَنُحَارِبُ بَارِزْ فَإِنِّي حَاضِرٌ مُتَخَيَّمُ اگر تو ہماری لڑائی کو چاہتا ہے پس ہم لڑائی کرینگے میدان میں آ کہ ہم حاضر ہیں اور خیمہ لگا رہے ہیں۔(حجة الله - روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۲۱ تا ۲۲۳)