القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 195 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 195

۱۹۵ اے کریم و مہربان ! تو حسن سلوک فرمانے والا آتا ہے۔پس تو ان غلاموں کو منتخب فرمانے کے بعد نہ دھتکار وَجِئْنَاكَ كَالْمَوْتَى فَأَحْيِ أُمُورَنَا وَنَسْتَغْفِرَنَّكَ مُسْتَغِيفِينَ فَاغْفِرٍ ہم تیرے پاس مردوں کی طرح آئے ہیں پس ہمارے معاملات کو زندگی بخش۔ہم تجھ سے بخشش مانگتے ہیں مرد کی درخواست کرتے ہوئے۔پس معاف فرما إِلى أَيِّ بَابٍ يَا اِلهى تَرُدُّنِى اَتَتُرُكُنِي فِي كَفٌ خَصْمٍ مُخَسْرٍ کس دروازے کی طرف اے میرے معبود! تو مجھے دھکیلے گا؟ کیا تو مجھے نقصان رساں دشمن کے ہاتھوں میں چھوڑ دے گا ؟ الهى فَدَتُكَ النَّفْسُ اَنْتَ مَقَاصِدِى تَعَالَ بِفَضْلٍ مِّنْ لَّدُنكَ وَبَشِّرِ اے میرے معبود! میری جان تجھ پر فدا ہو۔تو ہی تو میرا مقصود ہے۔اپنے فضل کے ساتھ آ اور مجھے خوشخبری دے أَ أَعْرَضْتَ عَنِّى لَا تُكَلِّمُ رَحْمَةً وَقَدْ كُنْتَ مِنْ قَبْلِ الْمَصَائِبِ مُخْبِرِى کیا تو نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے (جو) تو شفقت کے ساتھ مجھ سے کلام نہیں فرماتا۔تو تو ان مصائب سے پہلے میرا مخبر تھا وَكَيْفَ أَظُنُّ زَوَالَ حُبِّكَ طَرْفَةً وَيَأْطِرُ قَلْبِى حُبُّكَ الْمُتَكَفِّرِ اور میں تیری محبت کے زوال کا ایک لحظہ کے لئے بھی کیسے گمان کر سکتا ہوں جب کہ تیری بہت بڑی محبت میرے دل کو ( تیری طرف ) جھکا رہی ہے وَجَدْتُ السَّعَادَةَ كُلَّهَا فِي إِطَاعَةٍ فَوَفِّقَ لِأَخَرَمِنُ خُلُوصٍ وَيَسِّرِ اے خدا! میں نے ساری کی ساری خوش بختی اطاعت میں پائی ہے۔پس دوسروں کو بھی خلوص کی توفیق دے اور آسانی پیدا کر۔الهی بِوَجْهِكَ اَدْرِكِ الْعَبْدَ رَحْمَةً تَعَالَ إِلى عَبْدٍ ذَلِيْلٍ مُّكَفَّرٍ اے میرے خدا!! اپنی ذات کے طفیل اس بندے کی رحم کے ساتھ دستگیری فرما اور اپنے کمزور اور عاجز بندے کی طرف جو تکفیر کیا گیا ہے آجا وَمِنْ قَبْلِ هَذَا كُنتَ تَسْمَعُ دَعْوَتِي وَقَدْ كُنْتَ فِي الْمِضْمَارِ تُرْسِى وَ مَأْزَرِى اور اس سے پہلے تو میری دعائیں سنتار ہا ہے اور تو میدان میں میری ڈھال اور پناہ بنارہا ہے اِلهى اَعْتُنِي يَا اِلهى أَمِدَّنِي وَبَشِّرُ بِمَقْصُودِى حَنَانًا وَّ خَيْرٍ اے میرے خدا! میری فریاد رسی کر۔اے میرے خدا! میری مددکر اور مہربانی سے میرے مقصود کی بشارت دے اور آگاہ کر انِرْنِي بِنُورِكَ يَا مَلَاذِى وَ مَلْجَأَى نَعُوذُ بِوَجْهِكَ مِنْ ظَلَامٍ مُّدَعْثِرِ