القصائد الاحمدیہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 129 of 390

القصائد الاحمدیہ — Page 129

۱۲۹ ۱۳ إِنِّى مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْأَكْبَرِ حَقٌّ فَهَلْ مِنْ خَائِفِ مُّتَدَبِرِ میں اس خدا کی طرف سے ہوں جو بزرگ اور عزت والا ہے یہی بات سچ ہے پس کوئی ہے! جو ڈرے اور سوچے۔جَاءَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى وَرِهَامُهَا نِزَلَتْ وَجُوْدٌ بَعْدَهَا كَالْعَسْكَرِ ہدایت کے بہاری مینہ آگئے اور ہلکے ہلکے مینہ تو اُتر آئے اور بڑا مینہ اس کے بعد ایک لشکر کی طرح آنے ولا ہے۔جُعِلَتْ دِيَارُ الْهِنْدِ اَرْضَ نُزُولِهَا نَصْرًا بِمَا صَارَتْ مَحَلَّ تَنَصُّرِ ان میںہوں کے اترنے کی جگہ ہند کی زمین قرار دی گئی۔مدد کے طور پر کیونکہ عیسائی دین مسلمانوں میں پھیلنے کی یہی جگہ ہے۔فِيْهَا جُمُوعٌ يَشْتِمُونَ نَبِيَّنَا فِيهَا زُرُوعٌ مِّنْ ضَلَالٍ مُّؤْثَرٍ اس ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ہمارے نبی ﷺ کو گالیاں دیتے ہیں اس ملک میں گمراہی کی کھیتیاں ہیں جو پسند کی گئی ہیں۔قَوْمٌ يُعَادُونَ التَّقَى مِنْ حُبْتِهِمْ وَيُؤْيَدُونَ أَمُورَ ضِدَّ تَطَهُرِ وہ ایک قوم ہے جو بوجہ اپنے خبث کے پر ہیز گاروں سے دشمنی رکھتی ہے اور ناپاکی کی باتوں کو شائع کر رہی ہیں۔وَتَكَنَّسَتْ ذَاتَ الْمِرَارِ ظَيُّهُمُ إِذْ صُلْتُ عِنْدَ تَنَاضُلٍ كَغَضَنْفَرِ اور کئی مرتبہ ان کے ہرن مجھ سے چھپ گئے جب کہ میں نے لڑائی کے وقت شیر کی طرح حملہ کیا۔مِنْهُمْ خَبِيتٌ مُفْسِدٌ مُّتَفَاحِضٌ أُخْبِرُتُ عَنْهُ وَ لَيْتَنِي لَمْ أَخْبَرٍ ان میں سے ایک خبیث، مفسد بدگو دشنام دہ ہے۔مجھے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔کاش کہ نہ دی جاتی۔یعنی اس کا وجود ہے نہ ہوتا۔عُولٌ يَسُبُّ نَبِيَّنَا خَيْرَ الْوَرَى لُكَعٌ وَّ لَيْسَ بِعَالِمٍ مُّتَبَحِرِ ایک شیطان ہے جو ہمارے نبی افضل الخلوقات کو گالیاں دیتا ہے۔سفلہ نادان فرومایہ ہے اور ایسا نہیں ہے کہ کوئی عالم تبحر حقائق کی تہ تک پہنچنے والا ہو۔