القصائد الاحمدیہ — Page 128
۱۲۸ نَحْنَا كَاهِلًا مِنَّا ذَلُوْلًا لِاثْقَالِ الْمَطَاعِنِ وَاللَّعَانِ اور ہم نے اپناریاضت کش شانہ طعن اور لعنت کے بوجھوں کے لئے جھکا دیا ہے۔فَإِنْ شَاءَ الْمُهَيْمِنُ ذُوْجَلَالٍ يُبَرِّهُ رَحْمَةً مِّمَّا تَرَانِي پس اگر خدائے بزرگ چاہے گا تو اپنی رحمت سے مجھے ان الزاموں سے بری کر دے گا جو تو مجھ پر لگا تا ہے۔وَفِي فَمَى لِسَانٌ غَيْرَ انِي أُحِبُّ جَوَابَ رَبِّ مُسْتَعَـانِ اور میرے منہ میں بھی زبان ہے مگر میں چاہتا ہوں کہ خدائے مددگار تجھ کو جواب دے۔وَاخِرُ كَلِـمِنَاحَمْدَوَّشُكُرْ لِرَبِّ مُحْسِنِ ذِي الْاِمْتِنَـانِ اور ہمارا آخر کلام حمد اور شکر ہے اس محسن رب کے لئے جس کے احسان مجھ پر ہیں۔نور الحق جلد اول۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۸۵ تا ۹۵)