اَلھُدٰی وَالتَّبْصِرَةُ لِمَنْ یَّریٰ — Page v
iii میں ہی شامل اشاعت فرمایا اور اس ترجمہ کے آخر پر آپ نے تحریرفرمایا " ولا حاجة الى الترجمة و التـرجـمـان فانهم يدعون علم اللسان یعنی اب اس سے آگے ترجمہ کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے کہ وہ خود زبان دانی کے مدعی ہیں۔“ ( الهدى و التبصرة لمن یرای، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفه ۳۱۳) اس سے اگلے عنوان فی ذکر علماء هذا الزمان “ سے آخر تک کا ترجمہ پہلے نہ تھا۔مکرم مولانا محمد سعید صاحب انصاری مربی سلسلہ مرحوم نے اس حصہ کا ترجمہ کیا تھا۔عربک بورڈ کے اجلاسات میں اس ترجمہ کی نظر ثانی ہوئی ممبران عربک بورڈ کے اسماء یہ ہیں۔احباب کی خدمت میں الھدی کا مکمل ترجمہ پیش ہے۔اللہ تعالیٰ اسے اہل علم طبقہ کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ بناوے۔آمین