جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 78
LA۔آواز بھی میں نے سنی ہے اس پر سب غیر مسلم آنحضور کی بارگاہِ اقدس میں حاضر کئے گئے اور سب نے باری باری اذان دی آخری موذن کا نام ابو محذورہ تھا جس کی آواز آنحضرت کو بہت پیاری لگی آنحضرت نے اسے اپنے سامنے بٹھا لیا۔اس کی پیشانی کو تین بار اپنے دستِ مبارک سے برکت بخشی اور اظہار خوشنودی فرماتے ہوئے چاندی سے بھری ہوئی ایک تحصیلی العام دی اور فرمایا جاؤ اور بیت اللہ کے پاس بھی اذان دو۔اس پر انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیسے اذان دوں۔اس آنحضرت نے پوری اذان اور اقامت سکھلائی۔یہ سارا واقعہ دار قطنی ، مسند احمد بن حنبل اور نسائی اور دوسری مستند احادیث میں موجود ہے L آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اللہ تعالیٰ نے خلیفہ الرسول حضرت ابو بکر صدیق کو توحید اور رسالت محمدی کا پرچم دے کر کھڑا کیا۔آپ نے فتنہ ارتداد کے دوران پوری مملکت اسلامیہ میں یہ آرڈی نینس ، جاری فرمایا : ہمارا شعار اذان ہے جب مسلمان اذان دیں اور مرتدین بھی اذان دیں۔خاموشی اختیار کی جائے۔اگر وہ اذان نہ دیں فوراً ان کی خبر لی جائے اور اذان دینے کے بعد بھی ان سے دریافت کیا جائے کہ وہ کس مسلک پر ہیں اگر وہ اسلام سے انکار کریں فوراً اُن سے جنگ شروع کر دی جائے اور