جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ

by Other Authors

Page 61 of 81

جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 61

I ۶۱ جاتا ہے ؟ اللہ ابن عباس میں ہے کہ ،، : اِنَّ اللّهَ خَلَقَ سَبْعَ اَرْضِينَ فِي كُلِّ اَرْضِ آدم كادمكُمْ وَلُوم كَنُوحِكُمْ وَإبْرَاهِيمُ كَابْرَاجِييكُمْ وَعِيشى كَعِيسَاكُمْ وَنَبِى كَنَتِكُمْ ) در منشور ابن عباس) یعنی اللہ تعالیٰ نے سات زمینیں تخلیق فرمائیں ہر زمین میں تمہارے آدم کی طرح ایک آدم ، تمہارے نوح کی طرح ایک نوح ، تمہارے ابراہیم کی طرح ایک ابراہیم ، تمہارے عیسی کی طرح ایک عیسی اور تمہارے نبی کی طرح ایک نبی ہے۔لہ اگر اسے خدائی تصرف کہا جائے تو ہرگز مبالغہ نہ ہو گا کہ جناب اقبال کو عصری اکتشافات کی بنیاد پر بھی ایک بروزِ محمد متی کا امکان تسلیم کرنا پڑا ہے۔چنانچہ آپ لکھتے ہیں : " حال کے ایک ہیئت دان کہتے ہیں کہ بعض سیاروں میں انسان یا انسانوں سے اعلیٰ تر مخلوق کی آبادی ممکن ہے۔اگر ایسا ہو تو رحمتہ للعالمین کا ظہور وہاں بھی ضروری ہے۔اس صورت میں کم از کم محمدیت کے لیے تناسخ یا بروز لازم آتا ہے۔د اقبال نامہ حصّہ اوّل صدا عجیب بات یہ بھی ہے علامہ موصوف اپنے تئیں حافظ کا بروز سمجھتے ن حضرت مولانا قاسم نانوتوی فرماتے ہیں " میرا یہ عقیدہ ہے کہ حدیث مذکور صحیح اور معتبر ہے (تحذیر الناس من) ب