جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 40
-۲۳ - مولانا اشرف علی صاحب تھانوی کی نسبت " الافاضات الیومیہ" حصہ دوم صدا میں یہ واقعہ درج ہے کہ۔" ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بغیر کلمہ پڑھے ہی نمازہ فرض ہو جائے گی فرمایا کہ کلمہ پڑھے یا نہ پڑھے جب عزم کر لیا اور اطلاع کر دی کہ مسلمان ہے نمازہ فرض ہو گئی ہے۔عرض کیا کہ عزم کر لینے سے مسلمان ہو جاتا ہے فرمایا جی ہاں عزم کر لینے سے مسلمان ہو جاتا ہے۔“ ۲۴ - حدیث نبوی ہے۔المُسلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِه۔سے جس شخص کی زبان اور ہا تھ سے مسلمان محفوظ رہیں وہ مسلمان ہے -۲۵ شیخ الاسلام جناب مولانا شبیر احمد صاحب عثمانی نے مسلم لیگ کا نفرنس میرٹھ میں فرمایا : مسلم لیگ کے اپنے دستور میں اعلان کر دیا ہے کہ ہماری مراد مسلم کے لفظ سے صرف اسقدر ہے کہ مجلس میں شریک ے ناشر کتب خانہ امدادیہ کراچی نمبر ۱۹ سے ترمذی ، نسائی ، مسند احمد بن حنبل صحیح ابن حبان بحوالہ جامع الصغیر للسیوطی 7 جلد ۲ ص ۱۸۵