جماعت احمدیہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ — Page 29
" ٢٩ خلیفہ المسیح الاول اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور دوسرے اکا بر حمات نے خدا کے اسی پہلے اور مقدس گھر کا حج کیا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ” کی کتاب " تعمیر بیت اللہ کے تیٹس مقاصد “ اس سلسلہ میں شاہکار ہے۔پس حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب کو اصطلاحی حج کے لئے قادیان بھجوانے کا افسانہ محض ذہنی اختراع ہے۔البتہ یہ مسلّمہ حقیقت ہے جس سے کوئی محقق دعارف انکار نہیں کر سکتا کہ صوفیاء صدیوں سے زیارت بزرگان دین کو لفظ حج سے ہی تعبیر کرتے آرہے ہیں مثلاً : حضرت غوث اعظم سید عبد القادر جیلانی قطب ربانی محبوب سبحانی قدس سرہ الفتح الربانی کی تالیسویں مجلس میں فرماتے ہیں :- جاہل پہلے میرا حج کو پھر بیت اللہ کا حج کر میں کعبہ کا دروازہ ہوں میرے پاس آ سلطان المشائخ پیشوائے شریعت و طریقت حضرت ابوالحسن خرقانی ” کا ارشاد ہے کہ :۔" ایک مومن کی زیارت کرنے کا ثواب مقبول ججوں میں نہ پاؤ گے یہ لے لے ظہیر الاصفیا ترجمہ اردو تذکرۃ اولیاء صفحه ۵۰۴ ناشر حاجی چراغ الدین سراج الدین تاجران 1916 کتاب کشمیری بازار لاہور ده