حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 22 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 22

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ مہارت حاصل ہوگئی۔22 22 مسجد نبوی میں آنحضرت ﷺ جو علمی مجالس لگایا کرتے تھے چونکہ ے حضرت عائشہ کا حجرہ مسجد کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔اس لئے آپ بھی ان میں شامل ہوتیں۔اگر کوئی بات سمجھ نہ آتی تو بعد میں آنحضرت ﷺ سے پوچھ کر تسلی کر لیتیں۔آپ نے عورتوں کی درخواست پر ایک خاص دن ان کو پڑھانے کے لئے مقرر کر رکھا تھا۔آپ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت میں جوتی کو پیوند لگا رہے تھے اور میں چرخہ کات رہی تھی۔میں نے دیکھا کہ آنحضور ﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینہ آرہا تھا اور اس پینے کے اندر ایک نور چمک رہا تھا جو ابھرتا جاتا تھا اور بڑھتا جاتا تھا۔یہ ایک ایسا نظارہ تھا کہ میں سراپا حیرت بن گئی۔حضور ﷺ کی نظر مبارک جب مجھ پر پڑی تو فرمایا عائشہ ! تو حیران سی کیوں ہے؟ میں نے کہا یا رسول اللہ اللہ میں نے دیکھا کہ پیشانی پر پسینہ ہے اور پسینے کے اندر ایک چمکتا ہوا نور ہے۔۔۔حضرت عائشہ نے اشعار پڑھے جن کا تر جمہ ہے کہ وہ شخص ولادت اور رضاعت کی آلودگیوں سے پاک تھا اور اس کے درخشندہ چہرہ کی شکنوں پر نظر کرو تو معلوم ہوگا کہ نورانی اور کھل کر چپکنے والی روشن تر بجلی سے بڑھ کر روشن ہے۔