حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 20 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 20

أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 20 مسائل کے حل کے لئے آپ کے پاس آتے۔آپ کو مسائل کے سمجھنے اور احکام کا علم رکھنے اور باریک مسائل کے بارہ میں صحیح فتوی دینے کا خاص ملکہ حاصل تھا۔ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ! وو عائشہ کو عورتوں پر اسی طرح فضیلت ہے جس طرح شرید کو تمام کھانوں پر ( خرید عربوں کا ایک پسندیدہ کھانا ہے جو شور بہ میں روٹی کے ٹکڑے ملا کر کھایا جاتا ہے) حضرت خلیفتہ اسیح الثانی تفسیر کبیر میں فرماتے ہیں۔"حضرت عائشہؓ کے متعلق تو یہاں تک ثابت ہے کہ آپ مردوں کو رسول ملے کی حدیثیں سنایا کرتی تھیں۔بلکہ خود لڑائی کی بھی ایک دفعہ آپ نے کمان کی۔غرض ان کو پوری عملی آزادی حاصل تھی صرف اس امر کا اُن کو حکم تھا کہ اپنے سرگردن اور منہ کے وہ حصے جو سر اور گردن کے ساتھ وابستہ ہیں اُن کو ڈھانپے رکھیں تا کہ وہ راستے جو گناہ پیدا کرتے ہیں بندر ہیں اور اس سے زیادہ احتیاط کر سکیں تو نقاب اوڑھ لیں۔(16) حضرت عائشہ نے ایک انصاری لڑکی کی پرورش فرمائی ، اس کا ہر قسم کا خیال رکھا، اس کی اچھی تربیت کی اور پھر اس کی شادی کی اور چونکہ خود بھی سادگی سے رہتی تھیں۔اس کو بھی سادگی سے رخصت کرنے لگیں۔