حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 19
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 19 قلعہ سے نکل کر جنگ کی حالت دیکھتیں اور پہرہ دیتیں۔حضرت عائشہ خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کیلئے پانچوں نمازیں، نماز تہجد اور چاشت کی نماز پڑھا کرتیں۔اکثر روزہ رکھا کرتیں کبھی وہ اور رسول ملے دونوں مل کر ایک ساتھ روزے رکھتے ( یہ رمضان کے روزوں کے علاوہ رکھے جانے والے روزے تھے ) رمضان کے آخری عشرہ میں آنحضرت معہ مسجد میں اعتکاف کرتے تھے کبھی آپ بھی اس فرض میں شریک ہو جاتیں۔مسجد کے صحن میں خیمہ نصب کرا لیتیں۔صبح کی نماز پڑھ کر آنحضرت یہ بھی تھوڑی دیر کو وہاں آ جاتے۔حضرت عائشہ کی سب سے نمایاں خوبی سخاوت تھی جو کچھ آپ کے پاس ہوتا اللہ کی راہ میں خرچ کر دیتیں ایک مرتبہ آپ کے پاس ایک لاکھ درہم آئے شام ہوتے ہی سب خیرات کر دیئے اور اپنے لئے کچھ نہ رکھا۔اس دن آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔خادمہ نے عرض کی افطار کے لئے کچھ نہیں ہے فرمایا ”پہلے کیوں نہ یاد دلایا۔“ حضرت عائشہ غلاموں پر شفقت کرتیں اور ان کو خرید کر آزاد کرتیں۔ان کے آزاد کردہ غلاموں کی تعداد 67 ہے۔(15) آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد آپ ﷺ نے اپنی تمام زندگی قرآن وحدیث کی درس و تدریس میں گزاری صحابہ کرام اور صحابیات اپنے