حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 10
أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ 10 تھے کچھ دنوں کے بعد بریرہ نام کی خادمہ بھی آپ کے گھر میں آگئیں۔بچو! اتنا سادہ گھر ہونے کے باوجود یہ گھر برکتوں سے بھرا ہوا اور خدا تعالیٰ کے نور سے روشن تھا۔یہی وہ مبارک گھر تھا جہاں حضور عے پر سب سے زیادہ اللہ تعالی کا کلام اُترا۔یہی وجہ تھی کہ حضرت محمد می لانے کو حضرت عائشہ بہت پیاری تھیں۔اس کے علاوہ یہ شادی بھی اللہ تعالیٰ کی خاص مرضی سے ہوئی تھی کیونکہ نکاح سے پہلے آپ ﷺ نے خواب دیکھا کہ ایک فرشتہ آپ ﷺ کے سامنے ایک ریشمی رومال پیش کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ " یہ آپ کی بیوی ہے" آپ ع رومال کھولتے ہیں تو اس میں حضرت عائشہ کی تصویر ہوتی ہے۔(8) حضرت عائشہ خود بھی بہت ذہین تھیں۔آنحضرت ﷺ کی تربیت میں اُنہوں نے بہت جلد اور بہت زیادہ ترقی کی۔آپ نے دینی مسائل کو سمجھ کر عورتوں کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کا وہ کام کیا کہ ان جیسا کام کسی عورت نے نہیں کیا۔آپ ﷺ کے بعد مسلمانوں میں سے سب سے افضل شخص صلى الله حضرت ابو بکر صدیق کی بیٹی تھیں اسلام میں ہی ان کی پیدائش ہوئی تھی