حضرت عائشہ صدیقہ ؓ

by Other Authors

Page 7 of 29

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ — Page 7

أم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ بہنوں کو لے آؤ۔یہ مختصر قافلہ جب مدینہ پہنچا تو آ نحضور اللہ کے اہل و عیال مسجد نبوی کے احاطے میں جو مکانات بنوائے گئے تھے اُن میں ٹھہرے اور حضرت عائشہ مدینہ آنے کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ بنو حارث کے محلہ میں صلى الله آٹھ ماہ تک رہیں۔اکثر مہاجرین کو مدینہ کی ہوا موافق نہ آئی چنانچہ پہلے تو حضرت ابو بکر کو سخت بخار ہوا۔حضرت عائشہ نے ان کی بیماری میں بہت خدمت کی ، آپ صحت یاب ہو گئے لیکن حضرت عائشہؓ خود بیمار ہوگئیں بیماری کی شدت سے آپ کے سر کے بال بھی گر گئے۔صحت ٹھیک ہونے پر حضرت ابو بکر نے آنحضرت علیہ سے حضرت عائشہ کی رخصتی کی درخواست کی۔(4) چنانچہ شوال 2 ہجری کو حضرت عائشہ کی شادی کی تاریخ مقرر ہوئی جبکہ آپ کی عمر تقریباً 12 سال تھی۔اس چھوٹی عمر میں شادی کی کئی حکمتیں تھیں کہ آپ ملے شروع سے ہی ان کی تربیت اپنی مرضی کے مطابق کر سکیں اور اسلام کی تعلیمات کو جلد اور آسانی کے ساتھ اچھی طرح سمجھ کر دوسروں کو سمجھا سکیں اور اس بڑی ذمہ داری کو اُٹھا سکیں جو نبیوں کے صلى الله سردار ﷺ کی بیوی ہونے کے لحاظ سے ان پر تھیں۔نیز عورتیں جو مسائل لے کر آئیں آپ ان کو رسول اللہ ملنے تک پہنچا سکیں۔اس کے علاوہ کم عمر