ایک حیرت انگیز انکشاف

by Other Authors

Page 5 of 41

ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 5

دین اسلام واحد قانون آسمانی اور ابدی اور کامل ومکمل ضابطہ حیات ہے جس کا ہر حکم حتی وحکمت پر مبنی اور روحانی فلسفہ سے پر ہے اور اس کی پشت پر عقل ونیسم اور تدبیر و فقاہت کی افواج صف بستہ کھڑی میں جو دلی اور دماغی قومی کی حفاظت کر رہی ہیں اور سورہ جمعہ کے پہلے رکوع میں یہ خبر دی گئی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے طفیل آخرین جہاں ربانی نشانوں کا مشاہدہ کریں گے، تزکیہ نفوس کا سامان ہوگا اور تعلیم کتاب کی برکت پائیں گئے وہاں کتاب اللہ کی حکمت اور فلسفہ بھی ان پر کھولا جائے گا اور بانی سلسلہ احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا پیدا کردہ عظیم الشان لٹریچر ان سب پہلوؤں پر مشتمل اور ھا دی ہے خصوصاً اسلامی عقائد و نظریات اور فقہی مسائل و مضامین اور دیگر تعلیموں اور ھولوں کی فلاسفی اور حکمت جس حکیمانہ شان سے اُجاگر کی ہے اس کی کوئی نظیر نہیں حضور نے اپنے مخصوص انداز بیان سے تمام اسلامی سال کو ایسے آسان مگر پر شوکت طریق پرحل کیا ہے کہ شریعت اسلامیہ کا مغز اور اس کی حقیقت و عظمت دل پر نقش ہو جاتی ہے اور زبان پرچین نظم فخر موجودت !