احمدیت کی امتیازی شان — Page 76
اور حضرت مصلح موعود نے فرمایا :- ر تمہارا ایمان تو ایسا ہونا چاہیئے کہ اگر دس کروڑ بادشاہ بھی تمہیں آکر کہیں کہ ہم تمہارے لئے اپنی بادشاہتیں چھوڑنے کے لئے تیار ہیں تم ہماری صرف ایک بات مان لو جو اسلام کے خلاف ہے تو تم ا ان دس کروڑ بادشاہوں سے کہ دو کہ تف ہے تمہاری اس حرکت پر، میں تو محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بات کے مقابلہ میں تمہاری اور تمہارے باپ دادا کی بادشاہتوں پر جوتی بھی ہیں مارتا " الفضل ۳۰ جون ۱۹۴۲ وقت) مستقبل کی نسبت عظیم الشان پیشگوئی یہ ہے اور یہ ہے وہ حقیقی اسلام جس کے ذریعہ انشاء اللہ تو حید اتم کا قیام ہوگا۔خانہ کعبہ اقوام عالم کا مرکز بنے گا۔قرآن کو پوری دنیا کا آئین تسلیم کیا جائے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عالمگیر روحانی بادشاہت ہمیشہ کے لئے قائم ہو جائے گی۔