احمدیت کی امتیازی شان — Page 57
میں نہیں۔احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے۔اسلام احمدی ہے اور احمدی اسلام ہے۔۔۔۔احمدی ایک امتیازی نشان ہے۔۔۔۔خدا تعالیٰ کے نزدیک بجو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں؟ ( اخبار یاد کر جلد نمبر ۳۲ ص ۳) علامہ اکبر الہ آبادی کا مشہور شعر ہے مسلمان تو وہ ہیں جو ہیں مسلمان عظیم باری میں کروڑوں یوں تو ہیں لکھے ہوئے مرم شماری میں عقائد احمد ثبیت کی پہچان کا فیصلہ کن معیار معزز سامعین ! حضرت بانی احمدیت کی اِن سب واضح اور بصیرت افروز تصریحات سے عقائدہ احمدیت کے شناخت کرنے اور پہچاننے کا یہ فیصلہ کن معیار ہمارے ہاتھ میں آجاتا ہے کہ ہر وہ عقیدہ جس سے محبوب حضرت احدیت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان محمدیت کا اظہار ہوا احمدیت کا عقیدہ ہے، خواہ وہ کسی اسلامی مکتبہ فکر کی قدیم و جدید کتابوں یا بزرگوں اور محققوں کی زبان و قلم سے بیان ہو یا ہو۔