احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 59
تعلیمی پاکٹ بک 59 حصہ اوّل کے اور گھنگریالے بالوں والے اور چوڑے سینے والے تھے اور حضرت موسیٰ گندم گوں، جسم اور سیدھے بالوں والے تھے گویا زُط قبیلے کے مردوں میں سے ہوں اور حضرت ابراہیم کو دیکھنا ہو تو اپنے ساتھی کو یعنی مجھے دیکھو۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کشف میں گزشتہ فوت شدہ انبیاء کو دیکھا تھا جن میں عیسی علیہ السلام بھی شامل تھے۔دوسری حدیث میں ایسے کشف کا بیان ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آئندہ کے حالات دکھائے گئے اور حضور ﷺ نے دجال وغیرہ کو دیکھا۔اس میں حضور عملہ نے امت میں سے آنے والے مسیح موعود کو بھی دیکھا اور اس کا جو خلیہ بیان فرمایا وہ پہلے حلیہ سے قطعی مختلف ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ آنے والے مسیح موعود کو عیسی بن مریم کا نام شدید مماثلت کی وجہ سے دیا گیا نہ یہ کہ پہلا مسیح اور وہ ایک ہی شخصیت ہے۔حضور فرماتے ہیں۔بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ اَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ فَاذَا رَجُلٌ آدَمُ سَبْطُ الشَّعْرِ فَقُلْتُ مَنْ هذَا قَالُوا هَذَا الْمَسِيحُ بْنُ مَرْيَمَ۔(صحیح بخاری کتاب الفتن باب ذكر الدجال) کہ اس حالت میں کہ میں سویا ہوا تھا میں نے دیکھا کہ میں کعبہ کا طواف کر رہا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں ، ایک آدمی گندم گوں ،سید ھے بالوں والا ہے، میں نے پوچھا یہ کون ہے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ عیسی بن مریم ہے۔اسی حدیث میں آگے چل کر ذکر ہے کہ آنحضرت نے دجال کو بھی دیکھا جس سے واضح ہے کہ یہ حلیہ آنے والے مسیح کا ہے جیسا کہ واقعات نے ثابت بھی کر دیا۔