احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 40
تعلیمی پاکٹ بک التَّقْمَةُ 40 حصہ اول أَكْرَمَ اللَّهُ نَبِيَّةَ أَنْ يُرِيَهُ فِي أُمَّتِهِ مَايَكْرَهُ فَرَفَعَهُ إِلَيْهِ وَبَقِيَتِ بيهقى بحواله كيل الموفى صفحه (28) کہ خدا تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوں عزت افزائی فرمائی۔کہ آپ کی موجودگی میں اُمت کے لئے جو باتیں آپ کو نا پسند تھیں وہ ظاہر نہیں ہوئیں اور خدا نے آپ کو اپنی طرف اٹھا لیا اور موجب عذاب با تیں بعد میں وقوع پذیر ہوئیں۔اس حدیث میں آنحضرت عالیہ کے بارہ میں وہی الفاظ استعمال ہوئے ہیں جو حضرت مسیح کے لیے آیت بَلْ زَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ میں وارد ہیں۔حضرت انس کی مراد یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی وفات باعزت رنگ میں ہوئی جس کی وجہ سے حضور ﷺ نے اپنی شان کے مطابق خدا تعالیٰ کی حضوری حاصل کی۔ان معنوں میں رَفَعَهُ الله إِلَيْهِ کے محاورہ کا استعمال اہل سنت و اہل تشیع میں معروف ہے۔چنانچہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی کی تصنیف ماثبت بالسنة مطبوعہ مطبع مجتبائی صفحه ۹۲ پر آنحضرت ﷺ کی شان میں لکھا ہے۔كَانَ الْحِكْمَةُ فِي بَعْثِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِدَايَةَ الْخَلْقِ وَتَتْمِيْمَ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَتَكْمِيلَ مَبَانِي الدِّينِ فَحِيْنَ حَصَلَ هذَا الاَمُرُوَتَمَّ هَذَا الْمَقْصُودُ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيهِ وَتَوَفَّاهُ اللهُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَّسِتِّينَ سَنَةٌ۔کہ رسول کریم ﷺ کو بھیجنے کی حکمت مخلوق کی ہدایت مکارم اخلاق کو پورا کرنا اور دین کی تکمیل تھی جب یہ امر حاصل ہو گیا اور یہ مقصد پورا ہوگیا تو خدا نے آپ کو اپنی طرف اٹھا لیا اور آپ کو وفات دے دی 63 سال کی عمر میں۔