احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 530 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 530

530 حصہ دوم پس 1900 ء سے پہلے محدثیت کے پیرایہ میں آپ کو نبوت کا دعویٰ تھا لیکن نبوت تامہ کا ملہ سے انکار تھا جو وحی شریعت کا حامل ہوتی ہے۔چنانچہ توضیح مرام میں فرماتے ہیں:۔إِنَّ النُّبُوَّةَ التَّامَّةَ الْحَامِلَةَ لِوَحْيِ الشَّرِيعَةِ قَدِ انْقَطَعَتْ وَلَكِنَّ النُّبُوَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا إِلَّا الْمُبَشِّرَاتِ فَهِيَ بَاقِيَةٌ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ لَا انْقِطَاعَ لَهَا أَبَدًا توضیح مرام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 61) کہ نبوت تامہ جو وحی شریعت کی حامل ہوتی ہے منقطع ہو گئی ہے۔لیکن وہ نبوت جس میں صرف المبشرات ہوتی ہیں۔قیامت کے دن تک باقی ہے اس کا کبھی انقطاع نہیں ہوا۔پس جس نبوت کا آپ نے انقطاع مانا ہے۔کبھی آپ نے اپنے آپ کو اس کا مصداق قرار نہیں دیا۔بیشک 1901ء تک آپ کو بہ پیرا یہ محدثیت نبوت غیر تشریعیہ پانے کا دعویٰ رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے براہین احمدیہ کے زمانہ میں آپ پر یہ بھی الہام کیا تھا:۔انْتَ مُحَدَّثُ اللَّهِ فِيْكَ مَادَّةٌ فَارُوقِيَّةٌ۔اس سے آپ نے یہ اجتہاد کیا کہ آپ کی نبوت سے مراد خدا تعالیٰ کے نزدیک محمد حمیت ہے اور یہی خدا کا حکم یعنی فیصلہ ہے اپنے لئے نبی اور رسول کی تاویل محدث کی۔پس اپنی نبوت کو محد ثیت تک محدود قرار دینا ایک اجتہادی امر تھا۔لیکن 1901ء کے قریب آپ پر یہ انکشاف ہو گیا کہ آپ کو اب اس تاویل کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے صریح طور پر نبی کا خطاب دیا گیا ہے۔جب یہ حقیقت آپ پر منکشف ہوئی تو آپ نے اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں یہ اعلان فرما دیا کہ آپ کو محض محدث قرار دینے سے آپ کی پوری شان کا