احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 527 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 527

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 527 حصہ دوم ایک مفہوم ہے۔اور نیز یہ فرمایا:۔أَنَا قَائِدُ المُرْسَلِين “ کہ میں سب نبیوں کا لیڈر ہوں اور پھر یہ بھی فرما دیا۔لوكَانَ مُوسَى حَيًّا لَمَا وَسِعَهُ إِلَّا اتَّبَاعِی که اگر موسی زنده ہوتے تو میری پیروی کے بغیر انہیں چارہ نہ ہوتا۔(مرقاة -مشکوۃ جلد 5 صفحہ 564) کجا یہ انکسار اور تواضع تھی کہ حضرت موسی علیہ السلام پر بھی اپنی فضیلت قرار نہیں دیتے تھے اور کجا یہ شان ہے کہ اب اپنے تئیں تمام نبیوں سے افضل اور ان کا سردار قرار دیتے ہیں اور یہ فرماتے ہیں کہ اگر موسی زندہ ہوتا تو باوجود نبوت کے بھی میرا خادم ہوتا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ - اعتراض ہفتم محدث اور نبی مرزا صاحب نے ازالہ اوہام میں لکھا ہے۔نبوت کا دعویٰ نہیں بلکہ محدثیت کا دعوی ہے جو خدا کے حکم سے کیا گیا۔اشتہار ایک غلطی کا ازالہ میں لکھتے ہیں:۔چند روز ہوئے ہیں کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا۔حالانکہ ایسا جواب صحیح نہیں“۔پھر لکھتے ہیں :۔(ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 1) جس کے ہاتھ پر اخبار غیبیہ من جانب اللہ ظاہر ہوں گے کے ایک غلطی کا ازالہ۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 206