احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 519 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 519

ندی تعلیمی پاکٹ بک 519 حصہ دوم جسم تھا جو جان نکلنے سے بچایا گیا اور چونکہ یہودیوں کا پھر بھی اندیشہ تھا اس لئے بر عایت ظاہر اسباب مسیح نے اس ملک کو چھوڑ دیا۔اس کے مخالف جس قدر باتیں بیان کی جاتی ہیں وہ سب کی سب بیہودہ اور خام خیال ہیں“۔مسیح ہندوستان میں روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 48-49) کشمیر کی تاریخ سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ راجہ گو پانند کے عہد میں یو ز آسف نبی بیت المقدس سے وادی کشمیر میں مرفوع ہوئے اور وہاں انہوں نے باقی عمر گزار دی اور وفات پا کر سری نگر کے محلہ خانیار کے مقام انز مرہ میں دفن ہوئے۔قرآن کریم بھی گواہ ہے کہ مسیح اور ان کی والدہ نے یروشلم سے ہجرت کی چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّةَ ايَةً وَأَوَيْنَهُمَا إِلَى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ (المؤمنون: 51) کہ ہم نے ابن مریم اور ان کی ماں کو نشان بنایا اور اُن کو اونچی جگہ پر پناہ دی جو آرام والی اور چشموں والی ہے۔تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کشمیر کا علاقہ تھا جہاں انہیں پناہ دی گئی۔حدیث نبوی میں وارد ہے:۔أَوْحَى اللَّهُ إِلَى عِيسَى أَنْ يَّا عِيسَى انْتَقِلُ مِنْ مَكَانٍ إِلَى مَكَانٍ لِئَلَّا تُعْرَفَ فَتُؤْذِى“۔(كنز العمال جلد 3 خوف العافية من الاكمال حديث نمبر 5955) یعنی خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو وحی کی کہ اب ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاؤ تا کہ تم پہچان نہ لئے جاؤ اور پھر دیکھ نہ دیئے جاؤ۔