احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 509 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 509

509 حصہ دوم احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک نزول کے ساتھ آسمان کے لفظ کے موجود ہونے کے خیال کو رڈ کرتے ہیں۔کنز العمال کی حدیث میں السماء کا لفظ کسی راوی نے اپنی طرف سے اپنی سمجھ کے مطابق بطور تشریح کے زیادہ کر دیا ہے۔اسی لئے آپ نے حمامۃ البشری میں حدیث درج کرتے ہوئے السماء کا لفظ روایت سے حذف کر دیا ہے۔اسی طرح امام بیہقی نے بھی نزول کے ساتھ السَّماء کا لفظ اپنی حدیث میں خود بڑھا دیا ہوا ہے۔کیونکہ وہ اس حدیث کے متعلق صحیح بخاری کا حوالہ دیتے ہیں۔مگر صحیح بخاری میں اَلسَّماء کا لفظ ہرگز موجود نہیں۔امام مہدی کے لئے رمضان میں کسوف و خسوف اعتراض نمبر 26 مرزا صاحب لکھتے ہیں :۔د کسی دوسرے مدعی مہدویت کے وقت میں کسوف خسوف رمضان میں آسمان پر نہیں ہوا۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ 28) یہ بیان کر کے معترضین اسے اَلذِّكُرُ الْحَکیم کے صفحہ 6 کی رُو سے جس میں مدعیان مہدویت کی ایک طویل فہرست درج کر کے لکھا گیا ہے کہ اُن کے زمانے میں سورج اور چاند کو گرہن ہوا۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہیں۔الجواب ڈاکٹر عبدالحکیم کے ایسے مہدیوں کی فہرست پیش کر دینے سے کیا بنتا ہے جبکہ انہوں نے اس فہرست کو کسی دلیل کے ساتھ پیش نہیں کیا۔چاہیے تو یہ تھا کہ ان کی