احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 473
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 473 حصہ دوم آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے عہد میں اپنے ایک خط میں ایک دوست کو تحریر فرمایا تھا:۔” مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں ایک ایسا لڑکا دوں گا۔جو دین کا ناصر ہوگا۔اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا“۔(الفضل 8 اپریل 1915 ، صفحہ 5) یہ خط 26 رستمبر 1909 ء کو لکھا گیا تھا اور اس کے بعد 15 نومبر 1909ء کو حضرت مرزا ناصر احمد صاحب آپ کے ہاں پیدا ہوئے۔اس خط کا عکس تاریخ احمدیت جلد چہارم مؤلفہ مولوی دوست محمد شاہد صاحب فاضل کے صفحہ 320 پر شائع ہو چکا ہے۔جس پر اس خط کے لکھا جانے کی تاریخ 26 /ستمبر 1909 ء درج ہے۔الہامات میں فاتح الدین بھی اس لڑکے کا نام آیا ہے۔اور عجیب بات ہے کہ خود حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جن کے آپ صاحبزادے ہیں آپ کو جب فرقان بٹالین قائم کی گئی۔اس بٹالین کے اشارات میں فاتح الدین کے نام سے موسوم فر مایا۔( تلخیص از تاریخ احمد بیت جلد 6 صفحہ 667 مؤلفه مولوی دوست محمد شاہد فاضل )