احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 472
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 472 حصہ دوم گویا حضرت اقدس نے صاف فرما دیا ہے کہ اس منظور محمد کی الہاما تعیین نہیں کی گئی۔پس یہ صرف مخالف احتمال کے ساتھ آپ کا ایک اجتہاد ہی تھا کہ پیر منظور محمد کی بیوی محمدی بیگم صاحبہ سے لڑکا پیدا ہوگا۔لہذا معنوی لحاظ سے اس رویا کی تعبیر میں منظور محمد سے مراد خدا کے نزدیک وہ شخص ہو سکتا ہے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا منظور نظر ومحبوب ہو۔الہام بتاتا ہے کہ ایسا لڑکا زلزلة الساعۃ سے پہلے پیدا ہوگا۔اور یہ زلزلہ کیلئے بطور علامت کے ظاہر ہونے والا تھا۔اسی لڑکے کے نام الہامات میں کلمتہ اللہ خاں کلمة العزيز - هذا يوم مبارک۔بشیر الدولہ۔ناصر الدین۔شادی خان بھی رکھے گئے ہیں۔( تذکرہ صفحہ 537 مطبوعہ 2004ء) میر اوجدان یہ ہے کہ اس پیشگوئی کے مصداق در اصل حضرت خلیفہ اسیح الثانی بطور منظور محمد کے ہیں اور ان کے صاحبزادہ حضرت مرزا ناصر احمد سلمہ رتبہ ، بشیر الدولہ و عالم کباب کی پیشگوئی کے مصداق ہیں جو اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ ثالث ہیں اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہی صفاتی نام پیشگوئی میں ناصرالدین اور فاتح الدین مذکور ہیں اور عالم کباب آپ اس طرح ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحریر فرمایا ہے:۔عالم کباب سے یہ مراد ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد چند ماہ تک یا جب تک کہ وہ اپنی برائی بھلائی شناخت کرے دنیا پر ایک سخت تباہی آئے گی۔الحام 10 جون 1906 ، صفحہ 1 کالم نمبر 2) اس پیشگوئی کے بعد حضرت مرزا ناصر احمد صاحب 1909ء میں پیدا ہوئے۔اور 1914ء میں چار سال بعد زلزلہ عظیمہ بطور علامت جنگِ عظیم کی شکل میں دنیا پر ایک سخت تبا ہی لایا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ جو صفاتی رنگ میں منظور محمد ہیں