احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 467
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 467 حصہ دوم چوہڑے اور چمار نبی نہیں ہو سکتے نبی اعلیٰ خاندان سے آتا ہے اعتراض نمبر 11 تریاق القلوب کی ایک عبارت کی بناء پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ مرزا صاحب نے یہ کہا ہے کہ چوہڑے اور چمار بھی نبی ہو سکتے ہیں۔الجواب : ایسے لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے:۔اب خدا تعالیٰ کی قدرت پر خیال کر کے ممکن تو ہے کہ وہ اپنے کاموں سے تائب ہو کر مسلمان ہو جائے اور پھر یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایسا فضل اس پر ہو کہ وہ رسول اور نبی بھی بن جائے۔اور اسی گاؤں کے شریف لوگوں کی طرف دعوت کا پیغام لیکر آوے اور کہے کہ جو شخص تم میں سے میری اطاعت نہیں کرے گا۔خدا اُسے جہنم میں ڈالے گا۔لیکن باوجود اس امکان کے جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے کبھی خدا نے ایسا نہیں کیا۔کیونکہ ایسا کرنا اسکی حکمت اور مصلحت کے خلاف ہے۔اور وہ جانتا ہے کہ لوگوں کے لئے یہ ایک فوق الطاقت ٹھوکر کی جگہ ہے۔کہ ایک ایسا شخص جو پشت در پشت سے رذیل چلا آتا ہے۔۔۔اب اگر لوگوں سے اس کی اطاعت کرائی جائے تو بلاشبہ لوگ اسکی اطاعت سے کراہت کریں گے۔کیونکہ ایسی جگہ میں کراہت کرنا انسان کے لئے ایک طبعی امر ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ کا قدیم قانون اور سُنت اللہ یہی ہے کہ وہ صرف اُن لوگوں کو منصب دعوت یعنی نبوت وغیرہ پر مامور کرتا ہے جو اعلیٰ خاندان میں سے ہوں اور ذاتی طور پر بھی چال چلن اچھے رکھتے ہوں۔کیونکہ جیسا کہ خدا تعالیٰ قادر ہے حکیم بھی ہے اور اس کی حکمت