احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 462 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 462

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 462 حصہ دوم پردہ مراق کی بیماری دورانِ سر ہے۔دیکھئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔ایسا ہی خدا تعالیٰ یہ بھی جانتا تھا کہ اگر کوئی خبیث مرض دامنگیر ہو جائے۔جیسا کہ جذام اور جنون اور اندھا ہونا اور مرگی۔تو اس سے یہ لوگ نتیجہ نکالیں گے کہ اس پر غضب الہی ہو گیا۔اس لئے پہلے سے اُس نے مجھے براہین احمدیہ میں بشارت دی کہ ہر ایک خبیث عارضہ سے تمہیں محفوظ رکھوں گا اور اپنی نعمت تجھ پر پوری کروں گا“۔اربعین نمبر 3 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 419 حاشیہ ) طب اکبر میں مراق کی تین قسمیں لکھی ہیں۔صداع مراقی ، دوار مراقی اور مالیخولیا مراقی۔ان میں سے صرف مالیخولیا مراقی کے ڈانڈے جنون سے ملتے ہیں اور باقی دو قسمیں پردہ مراق کی دماغی محنت کرنے والوں کو عارض ہو جاتی ہیں۔ان دونوں قسموں کا جنون سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔بلکہ صرف پردۂ مراق سے بخارات اُٹھ کر دماغ کی طرف جاتے ہیں جن سے سر درد یا دورانِ سر لاحق ہو جاتا ہے۔پس پردۂ مراق کے ماؤف ہونے سے دوار کا عارضہ آپ کو ضرور تھا۔سیرت المہدی میں حضرت اُم المومنین کی روایت میں جو ہسٹیریا کا لفظ آیا ہے اس سے بھی دوران سر ہی مراد ہے۔ہسٹیر یا مالیخولیا مراقی نہیں ہوتا۔یہ تو الگ بیماری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں مخالفین کی نکتہ چینیوں کے ذیل میں لکھا ہے :۔دوسری نکتہ چینی یہ ہے کہ مالیخولیا یا جنون ہو جانے کی وجہ سے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کر دیا۔اس کا جواب یہ ہے کہ یوں تو میں کسی کے مجنون کہنے یا دیوانہ نام رکھنے سے ناراض نہیں ہوسکتا بلکہ خوش ہوں کیونکہ ہمیشہ سے ناسمجھ