احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 458
احمدیہ علیمی پاکٹ بک اعتراض نمبر 7 458 حج نہ کرنے کی وجہ اور حديث لَيُهِلَّنَّ ابْنُ مَرْيَمَ کی تشریح مرزا صاحب نے حج کیوں نہیں کیا۔جب کہ یہ اسلام کا ایک رکن ہے؟ الجواب:۔حج کے لئے کچھ شرائط ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا “۔حصہ دوم (آل عمران: 97) ان شرائط میں رستہ کا امن اور صحت بھی داخل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ دونوں شرطیں حاصل نہ تھیں۔کیونکہ مکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے رستہ کے امن کی شرط ثابت ہے۔کیونکہ جب آپ طواف کعبہ کے لئے گئے اور حدیبیہ کے مقام پر روک دیئے گئے تو آپ واپس چلے آئے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ر کے رہے۔البتہ حدیث نبوی کے مطابق آپ کا حج بدل کرایا گیا۔حدیث نبوی میں جو یہ وارد ہے:۔لَيْهِنَّ ابْنُ مَرْيَمَ بِفَحِ الرَّوْحَاءِ حَاجًا اَوْ مُعْتَمِرًا “الخ ( مسلم كتاب الحج باب اهلال النبي وهديه) اس حدیث میں در حقیقت عیسائی دنیا کو یہ بتانا مقصود تھا کہ تمہارا مسیح بیت اللہ کا حج کرے گا۔پس تمہارا فرض ہے کہ شریعت محمدیہ پر ایمان لاؤ۔اس حدیث کا