احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 418
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 418 حصہ دوم ظاہر ہے امام مہدی کو ابن مریم کا نام حضرت عیسی سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے بطور شیعوں کی حدیث بحارالانوار میں ابوالدرداء کی روایت سے امام مہدی کے استعارہ دیا گیا ہے۔متعلق بیان ہے کہ:۔66 اشْبَهُ النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ “ کہ وہ سب لوگوں سے بڑھ کر عیسی بن مریم سے مشابہ ہو گا۔ایک روایت میں ہے:۔وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ “ (ابن ماجه كتاب الفتن باب اشراط الساعة) اس کی روشنی کے مطابق اقتباس الانوار از شیخ محمد اکرم صابری صفحہ 52 میں لکھا ہے:۔روح عیسی در مهدی بروز کنند و نزول عبارت از این بروز است مطابق این حدیث لَا الْمَهْدِى الَّا عِيسَی ابن مریم “۔کہ مسیح کی روحانیت مہدی میں بروز کرے گی اور یہی مفہوم ہے لا المَهدِى إِلَّا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ کا۔واقعات نے ان حدیثوں کی تائید کی کیونکہ خدا تعالیٰ نے ایک ہی شخص کو امت میں سے عیسی بن مریم کا نام دے کر مامور کیا ہے۔حضرت مسیح موعود اولا د فاطمہ سے ہیں عجیب اتفاق ہے کہ:۔مِن وُلْدِ فَاطِمَة “ والی حدیث حضرت مسیح موعود پر صادق آتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تحریر فرماتے ہیں:۔سادات کی جڑ یہی ہے کہ وہ بنی فاطمہ ہیں۔سو میں اگر چہ علوی تو نہیں ہوں مگر بنی فاطمہ میں سے ہوں۔میری بعض دادیاں مشہور اور صحیح النسل